03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
ویلفیئر ٹرسٹ کورفاہی کاموں کے لیے دی جانی والی رقم سے کاروبارکرنے کا حکم
81518وکیل بنانے کے احکاممتفرّق مسائل

سوال

ہمارا ایک رجسٹرڈ ویلفیئر ہے۔جس میں آنے والی رقم کو تعلیم ،صحت ،راشن اور کفالت وغیرہ میں لگایا جاتاہے۔ہمارے پاس تین طرح کے فنڈز ہوتے ہیں:زکوۃ فنڈ،مخصوص مد کے لیے دیا جانا والا فنڈ اور صوابدیدی یا عمومی فنڈ۔کیا عمومی فنڈ میں آنے والی رقم کو سرمایہ بڑھانے کے لیے کسی کاروبار میں لگایا جاسکتا ہے تاکہ اس کے نفع سے بھی غریبوں کی کفالت ہوسکے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

ویلفیئر ،صدقات و عطیات دینے والے افراد کا وکیل اور ان کی طرف سے مصرف تک رقم پہنچانے کا ذمہ دار ہے،لہذا عمومی حالات میں ان پیسوں کو چندہ دہندہ گان کی اجازت کے بغیر کاروبار میں نہیں لگایا جاسکتا،البتہ اگر چندہ کی رقم ٹرسٹ کی موجودہ ضروریات سے زائد ہو، چندہ دہندہگان کی طرف سے ان پیسوں کو کاروبار میں لگانے کی اجازت ہو ،کاروبار اپنی نوعیت اور مدت کے اعتبار سے ایسا ہو جس میں نقصان ہونے کا اندیشہ نہ ہو نیز کاروبار میں لگانے کا مقصد صرف ٹرسٹ کی مصلحت اور اس کے اموال میں اضافہ ہو اور حاصل ہونے والا نفع بھی ویلفیئر کے رفاہی کاموں پر ہی خرچ ہوتا ہو تو پھر ان پیسوں کو کاروبار میں لگانے کی گنجائش ہوگی۔

حوالہ جات

الفتاوى الهندية (2/ 462)

القيم إذا اشترى من غلة المسجد حانوتا أو دارا وأراد أن يستغل ويباع عند الحاجة جاز إن كان له ولاية الشراء وإذا جاز أن يبيعه، كذا في السراجية.

الفتاوی التتارخانیۃ (5/757)

وان دفع القیم ارض الوقف مزارعۃ سنین معلومۃ فھوجائز،اذا کا ن انفع واصلح فی حق الفقراء.

شیرعلی

دارالافتاء جامعۃ الرشید

5 ربیع الثانی 1444ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

شیرعلی بن محمد یوسف

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب