021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
بیوی اور اولاد کے درمیان ترکہ کی تقسیم
81559میراث کے مسائلمیراث کے متفرق مسائل

سوال

میرے والد کا انتقال اگست 2023ء میں ہوا، ہم چار بھائی اور دو بہنیں ہیں، میری والدہ الحمدللہ حیات ہیں، ہمارے والد کا گزشتہ کئی سالوں سے چچا کے ساتھ کپڑے کے کاروبار میں شراکت داری تھی، جس دکان میں کاروبا تھا، وہ بھی ذاتی ہے، کاروبار کا کل تخمینا چودہ کروڑ روپیہ لگایا گیا ہے، میرے والد کے حصہ کی رقم سات کروڑ روپیہ بنتی ہے، اس کے علاوہ میرے والد کے پاس ایک پلاٹ ہے، جس کی مالیت ایک کروڑ چالیس لاکھ روپیہ بنتی ہے، اس طرح کاروبار، دکان اور پلاٹ کو ملا کر والد صاحب کی کل میراث آٹھ کروڑ چالیس لاکھ روپیہ بنتی ہے۔سوال یہ ہے کہ ہم بہن، بھائیوں اور والدہ کے درمیان یہ رقم کس طرح تقسیم ہو گی؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

آپ کے والد مرحوم نے بوقت ِانتقال اپنی ملکیت میں منقولہ وغیر منقولہ مال،جائیداد،سونا ،چاندی،نقدی اور ہر قسم کا چھوٹا بڑا جو کچھ ساز وسامان چھوڑا ہے اور مرحوم  کا  وہ قرض جو کسی کے ذمہ  واجب  الادء ہو، يہ  سب مرحوم کا ترکہ ہے۔ اس میں سے سب سے پہلے مرحوم کے کفن دفن کے متوسط اخراجات نکالنے،مرحوم کے ذمہ  واجب الاداء قرض ادا کرنے اور کل ترکہ کے ایک تہائی(3/1) تک جائز وصیت (اگر مرحوم نے کوئی جائز وصیت کی ہو) پر عمل کرنے کے بعد جو ترکہ باقی بچے، اس میں سے آٹھواں حصہ مرحوم کی بیوی کا اور باقی ان کےبیٹے اور بیٹیوں میں اس طرح تقسیم ہو گا کہ بیٹے کو بیٹی کی بنسبت دوگنا دیا جائے گا۔ اس کی تفصیل یہ ہے کہ مرحوم کے ترکہ سے متعلق مذکورہ بالا پہلے تین حقوق ادا کرنے کے بعد باقی بچنے والے ترکہ کواسی(80) حصوں میں  برابرتقسیم کرکے آپ کی والدہ یعنی مرحوم کی بیوی کودس (10) حصے ،آپ اور آپ کے بھائیوں یعنی مرحوم کے ہر بیٹے کو چودہ (14) حصے اورآپ کی بہنوں یعنی مرحوم کی  ہر بیٹی کوسات (7) حصے دیے جائیں گے، فيصدی لحاظ سے ہر وارث كے حصہ کی تفصیل ذیل کے  نقشہ میں  ملاحظہ فرمائیں:

 

 

نمبر شمار

وارث

    عددی حصہ

فيصدی حصہ

رقم میں حصہ

1

مرحوم کی بیوی(ثمن)

10

12.5%

10500000روپے

2

مرحوم کابیٹا (عصبہ)

14

17.5%

14700000روپے

3

مرحوم کا بیٹا(عصبہ)

14

17.5%

14700000روپے

4

مرحوم کا بیٹا (عصبہ)

14

17.5%

14700000روپے

5

مرحوم کا بیٹا(عصبہ)

14

17.5%

14700000روپے

6

مرحوم کی بیٹی(عصبہ)

7

8.75%

7350000روپے

7

مرحوم کی بیٹی(عصبہ)

7

8.75%

7350000روپے

حوالہ جات
      القرآن الکریم : [النساء:11]
       يوصيكم اللَّه في أَولَادكم للذكَر مثل حظ الأنثيينِ.
      السراجی فی المیراث:(ص:19)، مکتبۃ البشری:
وأما لبنات الصلب فأحوال ثلاث: النصف للواحدۃ، والثلثان للإثنین فصاعدا، ومع الابن للذکر مثل حظ الأنثیین وھو یعصبھن.
 

  محمد نعمان خالد

    دارالافتاء جامعة الرشیدکراچی

    13/ربیع الثانی 1445ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد نعمان خالد

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے