| 81738 | علم کا بیان | قرآن کریم کی تعظیم اور تلاوت کا بیان |
سوال
قرآن پاک کی تلاوت جب شروع کی جاتی ہے تو تعوذ اور تسمیہ پڑھ کر شروع کی جاتی ہے،اب اگر میں تلاوت کررہا ہوں اور بیچ میں وقفہ کرلیا،مثلا کوئی کال وغیرہ آگئی،تو اس کے بعد اسی جگہ تلاوت کیسے شروع کروں گا،یعنی تعوذ اور تسمیہ پڑھ کر آغاز کروں گا؟
یا صرف تعوذ پڑھ کر ؟یا صرف تسمیہ پڑھ کر؟ یا ان دونوں کے بنا جہاں تلاوت چھوڑی تھی وہی سے پڑھنا شروع کردوں گا؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
مذکورہ صورت میں آپ صرف تعوذ پڑھ کر تلاوت شروع کریں گے۔
حوالہ جات
"النشر في القراءات العشر" (1/ 259):
"إذا قطع القارئ القراءة لعارض من سؤال، أو كلام يتعلق بالقراءة لم يعد الاستعاذة، وبخلاف ذلك ما إذا كان الكلام أجنبيا، ولو ردا للسلام، فإنه يستأنف الاستعاذة، وكذا لو كان القطع إعراضا عن القراءة كما تقدم".
محمد طارق
دارالافتاءجامعۃالرشید
21/ربیع الثانی1445ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد طارق غرفی | مفتیان | آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب |


