03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
مستحق پر زکوۃ کی رقم خرچ کرنے کا طریقہ
81799زکوة کابیانمستحقین زکوة کا بیان

سوال

اگر غریب پر زکوٰۃ کی رقم خرچ کرنی ہو تو موجودہ حالات کی روشنی میں کیا طریقہ اپنایا جائے ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

زکوۃ کی رقم کسی بھی مستحق کو اس طرح ملکیت میں دی جائے کہ اس سے اس کی حاجت پوری ہوجائے، لہذا بہتر یہ ہے کہ مستحق اگر ہوشیاراور دیندار ہے تو اس کو نقد رقم دینا بہتر ہے اور جو مستحق دیندار یا سمجھدار نہ ہو اس کو اس کی حاجت کی چیز خریدکر دی جائے تاکہ  رقم حاجت کے علاوہ دیگر خرافات میں خرچ نہ ہوسکے۔لہذازکوۃ دہندہ کا مستحق کو مالک بنائے بغیر محض خرچ کرنے سے زکوۃ ادا نہ ہوگی، البتہ مستحق کے سرپرست کواس کی طرف سے وکیل بناکر زکوۃ دی جائے تو ایسی صورت میں خرچ کرنے سے بھی زکوۃ ادا ہوجائے گی۔

حوالہ جات

۔۔۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۲۸ربیع الثانی۱۴۴۴ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب