03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
شوہرنےاسٹیٹس لگایا”طلاق طلاق میری طرف سےطلاق ہے”بیوی کانام نہیں لکھا،توکیاحکم ہے؟
81893طلاق کے احکامطلاق کے متفرق مسائل

سوال

ایک شخص نےاپنی بیوی سےلڑائی کےبعد اپنےواٹس اپ اسٹیٹس پریہ الفاظ لکھے"طلاق طلاق میری طرف سےطلاق ہے،کوئی رشتہ نہیں آج کےبعدمیرا"۔ اوروائس میسج کرکےکہاکہ لکھاہواڈیلیٹ نہیں کررہا،اسکرین شاٹ کرکےمحفوظ کرلیں،جس کو چاہیں دکھادیں۔ اب پوچھنایہ ہےکہ اس طرح طلاق واقع ہوگی یانہیں ؟اگرہوگی توکتنی طلاقیں واقع ہونگی ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

صورت مسئولہ میں چونکہ اسٹیٹس میں تین مرتبہ طلاق کا لکھاہے،پھر شوہرنےاسٹیٹس کااسکرین شارٹ لےکربیوی کوبھیجابھی ہےاورعلیحدگی سےمتعلق وائس میجسز بھی کیےہیں،لہذا صورت مسئولہ میں اگرچہ بیوی کانام نہیں لکھاپھربھی بیوی پر تین طلاق مغلظہ واقع ہوچکی ہیں۔ طلاق مغلظہ کےبعدبیوی شوہرپرحرام ہوجاتی ہے،شرعارجوع کی کوئی صورت نہیں ہوتی اوربغیر حلالہ کےدوبارہ نکاح بھی نہیں ہوسکتا۔ موجودہ صورت میں اگرحلالہ شرعیہ ہوجائےتوشوہربیوی کےساتھ نئےسرےسےنکاح کرکےساتھ رہ سکتاہےورنہ نہیں۔ حلالہ شرعیہ یہ ہے کہ مطلقہ عورت کےتین حیض عدت گزرنےکےبعدکسی اورمردسےنکاح اورہمبستری ہو،اس کےبعد دوسراشوہراس کو طلاق دیدےیااس کاانتقال ہوجائےتویہ عورت پہلی صورت میں عدت طلاق اوردوسری صورت میں عدت وفات گزارنےکےبعداسی(سابقہ)شوہرسےنئےمہراورگواہوں کی موجودگی میں دوبارہ نکاح کرسکتی ہے۔

حوالہ جات

قال اللہ تعالی فی سورۃ البقرۃ 229،223: الطلاق مرتان فامساک بمعروف اوتسریح باحسان۔۔۔فان طلقہافلاتحل لہ من بعد حتی تنکح زوجاغیرہ۔ ھدایۃ " 2 /378:وان کان الطلاق ثلاثافی الحرۃ الخ لاتحل لہ حتی تنکح زوجاغیرہ نکاحاصحیحاویدخل بہاثم یطلقہاأویموت عنہا۔ "صحيح البخاري '7 / 439 :عن عائشة قالت طلق رجل امرأته فتزوجت زوجا غيره فطلقها وكانت معه مثل الهدبة فلم تصل منه إلى شيء تريده فلم يلبث أن طلقها فأتت النبي صلى الله عليه وسلم فقالت يا رسول الله إن زوجي طلقني وإني تزوجت زوجا غيره فدخل بي ولم يكن معه إلا مثل الهدبة فلم يقربني إلا هنة واحدة لم يصل مني إلى شيء فأحل لزوجي الأول فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم لا تحلين لزوجك الأول حتى يذوق الآخر عسيلتك وتذوقي عسيلته۔

محمدبن عبدالرحیم

دارالافتاءجامعۃ الرشیدکراچی

06/جمادی الاولی 1445ھج

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمّد بن حضرت استاذ صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب