03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
جماعت میں شامل ہوتے ہی امام نے سلام پھیر دیا
81816نماز کا بیاننماز کےمتفرق مسائل

سوال

سوال یہ ہے  کہ  ایک شخص جماعت کی نماز میں اس وقت شامل ہوا  جب امام صاحب قعدہ اخیرہ میں تھا،جیسے ہی اس نے تکبیر تحریمہ کہی تو اسی وقت امام نے سلام پھیردیا۔تو کیایہ شخص جماعت میں شریک ہوگیاتھایاشریک نہیں ہوسکاِ۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

 صورتِ  مسئولہ میں امام کے السلام کے میم  کہنے سے پہلے پہلے اگر مسبوق نماز میں شامل ہوجائے، تو اس صورت میں اس کی شمولیت درست ہوگی، لہذا اس کے بیٹھنے سے پہلے ہی امام اگر سلام پھیردے تو اسے بیٹھنے کی ضرورت نہ ہوگی، تاہم امام کے السلام کے میم  کہنے کے بعد اگر مسبوق نے تکبیر تحریمہ کہی ہو تو اس صورت میں جماعت میں شمولیت درست نہ ہوگی، لہذاوہ منفردکی طور پر نماز ادا کرے گا۔

حوالہ جات

(‌ولفظ ‌السلام) ‌مرتين، ‌فالثاني واجب على الأصح….دون عليكم، وتنقضي قدوة بالاول قبل عليكم على المشهور عندنا. )الدر المختار : /165(

قَوْلُهُ )وَتَنْقَضِي قُدْوَةٌ بِالْأَوَّلِ) أَيْ بِالسَّلَامِ الْأَوَّلِ. قَالَ فِي التَّجْنِيسِ: الْإِمَامُ إذَا فَرَغَ مِنْ صَلَاتِهِ فَلَمَّا قَالَ السَّلَامُ جَاءَ رَجُلٌ وَاقْتَدَى بِهِ قَبْلَ أَنْ يَقُولَ عَلَيْكُمْ لَا يَصِيرُ دَاخِلًا فِي صَلَاتِهِ لِأَنَّ هَذَا سَلَامٌ»)رد المحتار ط الحلبي: 1/ 468)

محمد دلشاد

دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی

27ربیع الثانی1445ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد دلشاد بن دادرحمن حسین

مفتیان

فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب