| 82658 | روزے کا بیان | نذر،قضاء اور کفارے کے روزوں کا بیان |
سوال
اگر اس عورت کے ساتھ اس کے شوہر نے دن کے وقت روزے کی حالت میں زبردستی جماع کیا تو کیا اس کی وجہ سے روزوں کا تسلسل ختم ہوجائے گا؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
چونکہ روزے کی حالت میں جماع کرنے روزہ ٹوٹ جاتا ہے،اس لئے شوہر کے ایسا کرنے سے روزوں کا تسلسل ٹوٹ جائے گا اور عورت کے ذمے دوبارہ سے روزے رکھنا لازم ہوں گے۔
نیز شوہر کے لئے شرعا ایسا کرنا جائز نہیں،اگر وہ ایسا کرے تو گناہِ کبیرہ کا مرتکب ہوگا،جس پر ندامت کے ساتھ کثرت سے توبہ واستغفار لازم ہوگا۔
حوالہ جات
"بدائع الصنائع " (5/ 111):
"وعلى هذا يخرج ما إذا أفطر في خلال الصوم أنه يستقبل الصوم، سواء أفطر لغير عذر أو لعذر مرض، أو سفر؛ لفوت شرط التتابع".
محمد طارق
دارالافتاءجامعۃالرشید
04/رجب 1445ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد طارق غرفی | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


