03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
بغیر اجازت کےوراثتی سامان بیچنے اوراس کی رقم استعمال کرنےکا حکم
86501میراث کے مسائلمیراث کے متفرق مسائل

سوال

کیافرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ

میراث کے گھر پر ٹین چھتیں تھیں جو مرحومہ والدہ کی تھیں۔ ایک بھائی نے دوسرے بھائی کی اجازت کے بغیر یہ چھتیں بیچ دیں اور ان کے پیسے خود خرچ کر لیے۔ دوسرے بھائی کو کچھ نہیں دیا۔ تو کیا یہ جائز ہے؟    

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگر کوئی شخص وراثتی اشیاء میں سے کوئی چیز، جیسے کہ مذکورہ ٹین کی چھتیں، دوسرے وارثوں کی اجازت کے بغیر بیچ دے اور اس کی قیمت خود استعمال کرے، تو یہ عمل شرعاً ناجائز ہے۔وراثتی جائیداد تمام ورثاء کی مشترکہ ملکیت ہوتی ہے، اور اس میں کسی بھی قسم کی تصرف (بیچنا، ہبہ کرنا، یا استعمال کرنا) تمام ورثاء کی رضامندی کے بغیر جائز نہیں۔لہٰذا، وہ بھائی جس نے یہ چھتیں فروخت کیں اور اس کی رقم خود خرچ کی، اس پر لازم ہے کہ وہ دوسرے بھائیوں کو ان کا حصہ ادا کرے۔ اگر وہ ایسا نہ کرے تو وہ گناہگار ہوگا اور اس پر توبہ کے ساتھ ساتھ مالی حق کی ادائیگی بھی لازم رہےگی۔

حوالہ جات

فی العالمگیریة:

ولا يجوز لأحدهما أن يتصرف في نصيب الآخر إلا بأمره۔"(کتاب الشرکہ ،ج:2،ص:301،ط:رشیدیہ)

فی درر الحکام:

(كل واحد من الشركاء في شركة الملك أجنبي في حصة الآخر و لا يعتبر أحد وكيلا عن الآخر فلذلك لا يجوز تصرف أحدهما في حصة الآخر بدون إذنه.

فی سنن الکبری للبیھقی:

عن سمرة بن جندب قال قال النبی صلی اللہ علیہ وسلم : علی الید ما اخذت حتی تؤدیہ (باب رد المغصوب اذا کان باقیا، ج سادس ،ص ١٥٨،نمبر١١٥١٩)

سیدحکیم شاہ عفی عنہ

دارالافتاء جامعۃ الرشید

20/7/1446ھ
 

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

سید حکیم شاہ

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب