| 82725 | جائز و ناجائزامور کا بیان | جائز و ناجائز کے متفرق مسائل |
سوال
امتحانات کے دنوں میں طلبہ کی طرف سے نوٹس وغیرہ کو مائیکرو کرکے بنوانا ،تاکہ اس سے نقل میں مدد لے سکیں ،اس کی فوٹو کاپی کرنے کا کیا حکم ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
اگر یقینی طور پر معلوم ہوکہ یہ نقل کرنے کے لیے فوٹو کاپی کروارہے ہیں تو منع کردیں،بسا اوقات خلاصہ کے طور پر یاد کرنے میں آسانی کےلیے بھی طلبہ اس طرح کرتے ہیں،اس لیے ایسی صورت میں جب تک یقینی طور پر نقل میں استعمال کے بارے میں معلوم نہ ہوتو فوٹوکاپی کرکے دینے کی گنجائش ہے
حوالہ جات
..
سید نوید اللہ
دارالافتاء،جامعۃ الرشید
10/رجب1445ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | سید نوید اللہ | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


