03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
موبائل میں تلاوت کرنے کاحکم
82883جائز و ناجائزامور کا بیانبچوں وغیرہ کے نام رکھنے سے متعلق مسائل

سوال

ٹچ  موبائل  میں  تلاوت  کرنے کاکیا حکم  ہے؟ کیا   موبائل میں تلاوت کرنے والوں   مصحف  مین تلاو  ت کرنے والوں کے برابر اجر ملے گا یاکم  ہوگا؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

قرآن کریم کی  عظمت  واحترام کو ملحوظ رکھ کر تلاوت کی جائے تو  ٹچ موبائل میں  تلاوت کرنا  جائز ہے ،اس میں  اجر وثواب بھی ملے گا ان شا اللہ تعالی۔لیکن عام حالات  میں تلاوت کا  افضل اور بہتر   طریقہ مصحف میں  تلاوت کرنا ہے ، کیونکہ  مصحف  میں  خالص  قرآن  کریم ہونے کی  وجہ سے  دل میں  مصحف کا احترام زیادہ ہوتا ہے ، اس میں  کلام  اللہ شریف  کی طرف توجہ بھی  زیادہ ہوتی ہے ، تلاوت  سے  پہلے مصحف کو چومنا ،آنکھوں پر لگانا  بھی  مستحب عمل ہے یہ مصحف میں ہی ممکن ہے ،جبکہ ٹچ موبائل   چونکہ  بنیادی طورپردیگر  دنیوی  امور  میں استعمال کے لئے  ہوتا ہے ،اگر چہ اس میں قرآن کریم  ڈاؤن لوڈ  ہو اس کا احترام  مصحف  کی طرح  نہیں ہو پاتا  ، اس لئے عام حالات  میں تو مصحف میں تلاوت  کو  ترجیح  دی جائے  ، اورضرورت کے وقت  ٹچ موبائل  میں تلاوت  کی جائے ۔

حوالہ جات

......

احسان اللہ شائق عفا اللہ عنہ    

دارالافتاء جامعة الرشید     کراچی

١۷رجب ١۴۴۵ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

احسان اللہ شائق

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب