03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
موبائل پر تلاوت سننے کا حکم
62455جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

سوال: آجکل جو نیٹ پر تلاوت موجود ہوتی ہیں یا میموری کارڈ میں ہوتی ہیں انکے سننے کا کیا حکم ہے؟ اسکے سننے پر ثواب ملے گا یا نہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

قرآن کی ریکارڈنگ چونکہ اصل آواز نہیں ہوتی بلکہ اصل آواز کی شبیہ اور مثل ہوتی ہے لہٰذا تلاوت کی ریکاڈنگ کا سننا باعثِ ثواب اور مستحب ہے، تاہم ایسی جگہ جہاں لوگ لہو ولعب میں مشغول ہوں اور خاموشی سے نہ سن سکتے ہوں وہاں ریکارڈنگ چلانے سے بچنا چاہئے۔
حوالہ جات
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 108) (لا) تجب (بسماعه من الصدى والطير) (قوله من الصدى) هو ما يجيبك مثل صوتك في الجبال والصحاري ونحوهما كما في الصحاح. الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 546) إلا أنه يجب على القارئ احترامه بأن لا يقرأه في الأسواق ومواضع الاشتغال، فإذا قرأه فيها كان هو المضيع لحرمته، فيكون الإثم عليه دون أهل الاشتغال دفعا للحرج، وتمامه في ط
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

متخصص

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب