| 83878 | سنت کا بیان (بدعات اور رسومات کا بیان) | متفرّق مسائل |
سوال
کچھ لوگوں میں یہ بات مشہورہےکہ اگردائیں ہتھیلی پرخارش ہوتوسمجھاجاتاہےکہ پیسہ جائےگااوربائیں ہتھیلی پرخارش ہوتوسمجھاجاتاہے کہ پیسہ اورمال آنےوالاہے،اس کی کیاحقیقت ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
یہ بے بنیاد اور من گھڑت بات ہے، خارش کا پیسہ کے آنے اور جانے سے کوئی تعلق نہیں ہے، ایسا نطریہ اور عقیدہ رکھنا غلط اور شریعت کی تعلیمات کے خلاف ہے۔
حوالہ جات
۔۔۔
محمد نعمان خالد
دارالافتاء جامعة الرشیدکراچی
15/ذوالقعدة 1445ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد نعمان خالد | مفتیان | ابولبابہ شاہ منصور صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


