| 84055 | نکاح کا بیان | محرمات کا بیان |
سوال
ایک عورت کا شوہر مرگیا ، اور اس کی ایک بالغ بیٹی بھی ہے، یہ عورت دوسری شادی کرتی ہے اور جس سے شادی کرتی ہے اس کا بالغ بیٹا ہے ، تو کیا اس عورت کی بیٹی کی شادی اس کے شوہر کے بیٹے سے کرنا جائز ہےْ؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
صورت مسئولہ میں وہ عورت اپنی مذکورہ بالغہ بیٹی کی شادی جو سابقہ شوہر سے ہے موجودہ شوہر کے بالغ بیٹے سے جو کسی دوسری بیوی سے ہےشرعا کرسکتی ہے ، بشرطیکہ حرمت کی کوئی اور وجہ نہ ہو ۔
حوالہ جات
قال الرملي قالوا لا يحرم على المرء زوجة من تبناه؛ لأنه ليس بابن له ولا تحرم بنت زوج الأم ولا أمه ولا أم زوجة الأب ولا بنتها ولا أم زوجة الابن ولا بنتها ولا زوجة الربيب ولا زوجة الراب.( البحر الرائق: 103 / 3)
(وزوجة أصله وفرعه مطلقا) ولو بعيدا دخل بها أو لا. وأما بنت زوجة أبيه أو ابنه فحلال (و) حرم (الكل) مما مر تحريمه نسبا، ومصاهرة (رضاعا) إلا ما استثني في بابه.(ردالمحتار : 31/3)
محمد ادریس
دارالافتاء جامعۃ الرشید،کراچی
4 ٖذوالحجہ1445ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد ادریس بن محمدغیاث | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب |


