03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
فیک آئی ڈی اورنیم برہنہ تصویرلگاکرکام کرنے کاحکم
84187جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

میراسوال آئی ٹی  کی ایک انڈسڑی کے متعلق ہے،اس کی تفصیل یہ ہے کہ لوگ چھوٹی چھوٹی  Digital Marketing اورDevelopments Agencies کھولتے ہیں جس کوU.S یاAustralia میں اپنے کسی جاننے والے کے نام رجسٹرڈ کرواتے ہیں اورپھراپنی شناخت کسی دوسرے ملک مثلاامریکہ یاکسی اوریورپ ملک کی ظاہرکرواتے ہیں اوراپنے Portfolio میں فیک ویب سائٹ ڈالتے ہیں یہ ظاہرکرنے کے لئے کہ بہت تجربہ ہے تاکہ کلائنٹ مل سکیں،پھراس کے بعدForeign girls کے نام پرفیک Ids بناتے ہیں،جیسےJackson,Evan and Joshusaوغیرہ پھرلڑکیوں کی نیم برہنہ تصویرلگاتے ہیںUS کے کلائنٹ کی توجہ حاصل کرنے کے لئے اورپھرکلائنٹ سے کام لیکرنفع حاصل کرتے ہیں،فیک آئی ڈی بنانے کی وجہ یہ ہے کہ پاکستانی شخص کوعام طورپرکوئی کام نہیں دیتا دونمبری کی وجہ سے،اس لئے کلائنٹ بنانے کے لئے اس طرح کیاجاتاہے،میں  بھی اس طرح کام کررہاہوں اوریہ کمپنی میرے کزن کے نام پررجسٹرڈ ہے۔سوال یہ ہے کہ کیااس طرح کام کرناجائزہے یانہیں؟میرے لئے کیاحکم ہے کام چھوڑدوں؟نیزاس طرح آمدنی جوحاصل ہوتی ہے تواس کاکیاحکم ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

مذکورہ طریقہ کار اختیارکرتے ہوئے  آئی ڈی بنانادرج ذیل وجوہات کی وجہ سے جائزنہیں:

1. اپنے آپ کوخلاف جنس ظاہرکیاجاتاہے جوجھوٹ اوردھوکہ ہے۔

2. نیم برہنہ لڑکی کی تصویرکااستعمال جوکہ حرام ہے۔

3. تجربہ کودکھانے کے لئے فیک ویب سایٹ ڈالنا جوکہ دھوکہ ہے۔

باقی آمدنی کے جائزاورحلال ہونے کاتعلق کام کی نوعیت سے  ہوتاہے،اگرکام جائز ہے توآمدنی بھی جائزہے اورکام اگرناجائزہے توآمدنی بھی ناجائزہے،چونکہ آپ نے کام کی تفصیل نہیں لکھی ہے تواس لئے آپ کی آمدنی کے حلال یاحرام ہونےکاجواب نہیں دیاجاسکتا۔

حوالہ جات

۔۔۔

محمد اویس

دارالافتاء جامعة الرشید کراچی

   ۲/محرم الحرام۱۴۴۶ ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد اویس صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب