03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
مسجد کا دروازہ بندکرنے کی وجہ سے برآمدہ میں کھڑے نمازیوں کی نماز کا حکم
84291نماز کا بیاننماز کےمفسدات و مکروھات کا بیان

سوال

اگر کسی مسجد میں جماعت کھڑی ہو، اور رش  زیادہ ہونے کی وجہ سے مسجد بھر جائے،  اور کچھ لوگ باہر برآمدےمیں کھڑے ہوں،لیکن مسجد کے ہال کے دروازے بند کر دیے جائیں،  باہر جو لوگ برآمدے میں کھڑے ہیں ،وہ اندر والوں کو نہیں دیکھ سکتے ،صرف آواز سن رہے ہوتے ہیں، تو کیا باہر والوں کی نماز ہو جائے گی کہ نہیں ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

صورت مسئولہ میں مسجد کے ہال کے دروازے بند کر دینے سے برآمدے میں کھڑے نمازیوں کی نماز میں فرق نہیں آتا، بشرطیکہ اتصالِ صفوف ہو۔

حوالہ جات

و فناء المسجد لہ حکم المسجد، حتیٰ لو قام فی فناء المسجد و اقتدیٰ بالإمام، صح اقتداءہ و إن لم تکن الصفوف متصلۃ و لا المسجد ملآن۔اھـ(الفتاوی الھندیۃ: 1/ 109)

محمد ادریس

دارالافتاء جامعۃ الرشید،کراچی

2 ٖمحرم الحرام 1445ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد ادریس بن محمدغیاث

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب