84272 | نماز کا بیان | نما زکے جدید مسائل |
سوال
کیا مسجد میں معذور اور بڑی عمر کے لوگوں کے لیے کرسیاں رکھنا جائز ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
ایسے معذور یا بڑی عمر کے افراد جن کے لیے کرسی پر نماز پڑھنا جائز ہے،ان کے لیے مسجد میں کرسیاں رکھنا بھی جائز ہے،اسی طرح نماز کے علاوہ ذکر اذکار، تلاوت،وعظ ونصیحت وغیرہ کے لیے بھی مسجد میں کرسیاں رکھنا جائز ہے،البتہ اس بات کا اہتمام مسجد انتظامیہ کی جانب سے کرنا چاہیے کہ مختلف مقامات پر کرسی پر نماز پڑھنے کا شرعی حکم لکھ کر آویزاں کردیا جائے تاکہ نمازی حضرات معمولی عذر اور سستی کی وجہ سے فرائضِ نماز کو ترک کرکے کرسی پر نمازیں پڑھنا شروع نہ کردیں۔
حوالہ جات
مسند ابن أبي شيبة (2/ 126)
620 - حدثني شبابة، قال: حدثنا سليمان بن المغيرة، عن حميد بن هلال، عن أبي رفاعة، قال: أتيت النبي صلى الله عليه وسلم وهو يخطب، فقلت: يا رسول الله، إني لرجل غريب جاهل لا يعلم ما دينه؟ قال: «فترك الناس ونزل فقعد على كرسي جعلت قوائمه حديدا، فعلمني ديني ثم رجع إلى خطبته»
محمد حمزہ سلیمان
دارالافتا ء،جامعۃالرشید ،کراچی
۱۱.محرم۱۴۴۶ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد حمزہ سلیمان بن محمد سلیمان | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب |