84319 | سود اور جوے کے مسائل | مختلف بینکوں اور جدید مالیاتی اداروں کے سود سے متعلق مسائل کا بیان |
سوال
میں سینٹر فار ایگریکلچر اینڈ بائیو سائنس انٹرنیشنل (CABI) میں کام کر رہا ہوں، جو ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے منصوبوں کو نافذ کرنے والی ایجنسی ہے۔(ADB)ایشین ڈویلپمنٹ بینک ایک فنڈنگ ایجنسی ہے جو ملک کو مختلف شعبوں کی ترقی کے لیے آ سان اقساط پر کم سے کم شرح سود پر (قریبا 1 سے 2 فیصد سود کے ساتھ)قرضے دیتا ہے اور ہمارا ادارہ سنٹر فار ایگریکلچر اینڈ بائیو سائنس انٹرنیشنل (CABI)پاکستان میں زراعت کے مختلف منصوبوں پر عمل درآمد کرتا ہے۔مثال کے طور پر فصل کی بیماری پر قابو پانے یا فصل کی پیداوار کو کیسے بڑھایا جائے اور کامیاب منصوبوں کے بعد ایشیائی ترقیاتی بینک حکومت کو قرض کے منصوبے کے لیے راضی کرتا ہے اور قرض کی رقم کو زراعت کے مخصوص حصے میں خرچ کرنے کی پالیسی دیتا ہے۔ مثلاً ملک بھر میں فصل کی بیماری پر قابو کیسے پایا جائے یا پیداوار کیسے بڑھائی جائے وغیرہ۔ ہم CABI کے ملازم ہیں لیکن بالواسطہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے لیکن ہم زرعی کام کرتے ہیں اور اس کام کی تنخواہ لیتے ہیں۔ کیا شریعت میں ایسی تنظیم کے تحت کام کرنے کی اجازت ہے جو بینک کے لیے کام کرتی ہو؟ اگر اجازت نہیں ہے تو مجھے حل بتائیں،یہ کام چھوڑ دیں یا یہ کام کرتے ہوئے کوئی اور کام تلاش کریں؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
ہماری معلومات کے مطابق(CABI)Centre for Agriculture and Biosciences Internationalایک ناٹ فار پرافٹ آرگنائزیشن ہے،جو زرعی ترقی اور زرعی مسائل کے حل کے لیے مختلف قسم کے کام سرانجام دیتی ہے،عام طور پر اس طرح کے فلاحی کام کرنے والی آرگنائزیشنز مختلف اداروں کی فنڈنگ اور اسپانسرشپس کے ذریعے کام کرتی ہیں ،ویب سائٹ پر موجودفائنانشلزکی تفصیلات کے مطابق تقریباًنوے فیصد آمدن کا ذریعہ مختلف پروجیکٹ کی فراہمی ہے،تقریباً چھ فیصد ممبر ممالک کی کنٹریبیوشن ہے اور بقیہ چار فیصد اس کے علاوہ آمدنی کے ذرائع ہیں۔
اگر مذکورہ تفصیلات درست ہیں تو مذکورہ آرگنائزیشن میں کام کرنا اور اس کے عوض سیلیری لینا جائز ہے،رہی بات ایشیائی ڈویلپمنٹ بینک کی فنڈنگ کی تو فائنانشل کے مطابق وہ فنڈنگ کسی پروجیکٹ کےعوض ہوتی ہے اور وہ پروجیکٹ زرعی ترقیاتی کاموں سے متعلق ہوتے ہیں،چونکہ جائز پروجیکٹ کا عوض جائز ہوتا ہے لہٰذا CABI کے لیے بھی اپنے جائز پروجیکٹ کا عوض لینا جائز ہےاوراس سے ملنے والی ملازمین کی تنخواہیں بھی جائز ہیں۔اسی طرح یہ بات بھی واضح رہے کہ CABI صرف ADB کے لیے کام نہیں کرتی بلکہ وہ زرعی ترقی کے سلسلے میں دیگر اداروں اور حکومتوں کے لیے بھی بالعوض کام کرتی ہے،چونکہ بنیادی کام CABI کا جائز ہے ،لہٰذا CABIکی آمدن اورCABIکی آمدن سے CABI کے ملازمین کو ملنےوالی تنخواہیں بھی جائز ہیں۔
حوالہ جات
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (3/ 156)
والأجرة إنما تكون في مقابلة العمل.
المحيط البرهاني في الفقه النعماني (7/ 483)
والاستئجار على فعل مباح جائز.
محمد حمزہ سلیمان
دارالافتا ء،جامعۃالرشید ،کراچی
۱۵.محرم۱۴۴۶ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد حمزہ سلیمان بن محمد سلیمان | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |