| 84516 | میراث کے مسائل | مناسخہ کے احکام |
سوال
میں نے میرے والد کی میراث كے پیسوں میں سے کچھ پیسوں سے 2-3 سال تک ایک دوسرا کاروبار بھی کیاہےتو میرے اس کاروبار سے حاصل شدہ پیسہ کا کیا حکم ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
بظاہرآپ نےیہ کاروبارذاتی طورپراپنےلیےکیاہے،اس لیےکاروبارکاسارانفع آپ کاہوگا،آپ کےسوال کی کیفیت میں چونکہ دادااوردادی کچھ حصہ نہیں لیناچاہتےتوان سےمعاف کرواناضروری نہیں۔
حوالہ جات
"الفتاوى الهندية"2/ 346:
لو تصرف أحد الورثة في التركة المشتركة وربح فالربح للمتصرف وحده، كذا في الفتاوى الغياثية۔
محمدبن عبدالرحیم
دارالافتاءجامعۃ الرشیدکراچی
06/صفر 1446ھج
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمّد بن حضرت استاذ صاحب | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب |


