| 84515 | میراث کے مسائل | میراث کے متفرق مسائل |
سوال
میں نے 3 سال میں جو پیسہ میرے والد کی وراثت کی زمین میں کھیتی کرکے کمایاہے،اس کا کیا حکم ہے ؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
مشترکہ جگہ (جس میں میراث کےطورپردادادادی کابھی حصہ تھا)سےاب تک جتنی کمائی ہوئی ہے،اس میں دادادادی کمائی میں توحصہ دارنہیں ہوں گے،کیونکہ دادادادی فصل اورکھیتی وغیرہ میں عملاشریک نہیں تھے،لہذااس سےجتنی کمائی ہوئی ہےوہ پوتےکی ہی ہوگی،اس میں سےدادادادی کوحصہ دیناضروری نہیں۔
حوالہ جات
"مجلة الأحكام العدلية "1 / 207:( المادة 1076 ) لو زرع أحد الشريكين الأراضي المشتركة فلا صلاحية للشريك الآخر أن يأخذ من الحاصلات حصة كالثلث أو الربع حسب عادة البلدة , لكن إذا طرأ نقصان على الأرض لزراعتها فله أن يضمن الشريك الزارع قيمة نقصان حصته۔
محمدبن عبدالرحیم
دارالافتاءجامعۃ الرشیدکراچی
06/صفر 1446ھج
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمّد بن حضرت استاذ صاحب | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب |


