03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
کال سینٹر میں نام تبدیل کرکے کام کرنا
84689اجارہ یعنی کرایہ داری اور ملازمت کے احکام و مسائلکرایہ داری کے متفرق احکام

سوال

اس کمپنی میں مجھے اپنا نام بدل کر انگلش نام جیسے روجر رکھنا پڑتا ہے ،مطلب فکس نام روجر سائن ہوگیا ہے، اپنے آپ کو اسی ملک کا بتانے اور کلائنٹ کی کنفیڈنس کے لیے، تو اس پہلو کی وجہ سے میری آمدنی حرام تو نہیں ہوجاتی؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

کال سینٹر والے اپنے آپ کو اسی ملک کا ظاہر کرتے ہیں جس ملک میں کمپنی ہوتی ہے، اور اپنا نام بھی انہی ملکوں کے رہائشیوں کی طرح بتاتے ہیں ؛ اس طرح بظاہر اعتماد حاصل کرنے کے لیے کیا جاتاہے ، بہر حال یہ دھوکہ دہی اور غلط بیانی ہے،اس سے بچنا لازم ہے،البتہ  اگر سائل کی ذمہ داری حلال اشیاء کی تشہیر یا جائز امور میں لوگوں کی معاونت اور رہنمائی کرنا ہو ، اورمتعلقہ ادارے کے ساتھ اجرت یا کمیشن طے کرنے کا طریقہ کار بھی شرعی اصولوں کے مطابق انجام پایا ہوتو تنخواہ حرام نہیں ہو

حوالہ جات

سید نوید اللہ

دارالافتاء،جامعۃ الرشید

22/صفر 1446ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

سید نوید اللہ

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب