| 85097 | ذکر،دعاء اور تعویذات کے مسائل | رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود وسلام بھیجنے کے مسائل ) درود سلام کے ( |
سوال
مجھ سے ایک گناہ ہوگیا ہے ،اور وہ کچھ لوگوں پر ظاہر بھی ہوگیا ہےاور وہ لوگ میرے اپنے اور محلہ والوں کے قریب رہتے ہیں ،مجھے بدنام کرنے کا ارادہ بھی کرچکے ہیں ،اور اب ہر وقت مجھے بدنامی اور پردہ دری کا ڈر لگا رہتا ہے۔اللہ سے خوب توبہ بھی کرچکا ہوں لیکن دل ہر وقت ڈرتا رہتا ہے، خدارا دعا بھی کریں اور کوئی دعا اور وظیفہ بھی بتادیں,جزاکم اللہ خیرا.
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
سچی توبہ کی تین شرطیں ہیں،بندہ اس گناہ پر نا دم ہو،اسی وقت اس گناہ کو چھوڑ دے،آئند نہ کرنے کا پختہ عزم ہو۔ہر نماز کے بعد دعا کریں اور استغفار بھی جاری رکھیں "ان شاءاللہ " اللہ تعالی آسانی کا معا ملہ فر مائیں گے۔
مفتی شفیع صاحب رحمۃاللہ علیہ اپنی کتاب "احکام دعا "میں لکھتے ہیں،اگر کوئی شخص روزانہ صبح وشام تین تین مرتبہ یہ دعا پڑھے تو من جانب اللہ پو رے دن اور پوری رات ہر قسم کے لوگوں کے شر سے اور رنج وغم سے اس کی حفاظت ہو گی۔
بسم اللہ الذی لا یضر مع اسمہ شیئ فی الأرض ولا فی السماء وھوالسمیع العلیم.(ترمذی سنن ابوداؤد)۔
اور اسی طرح معوذ تین (سورۃالفلق اورسورۃالناس ) کو تین تین بار پڑھ لے تو تمام روحانی اور جسما نی آفات سے محفوظ ہو جائے گا۔(معارف القرآن:2/845)
حوالہ جات
﴿ثُمَّ إِنَّ رَبَّكَ لِلَّذِینَ عَمِلُوا۟ ٱلسُّوۤءَ بِجَهَٰلَةࣲ ثُمَّ تَابُوا۟ مِنۢ بَعۡدِ ذَٰلِكَ وَأَصۡلَحُوۤا۟ إِنَّ رَبَّكَ مِنۢ بَعۡدِهَا لَغَفُورࣱ رَّحِیمٌ ﴾[النحل: 119]
«:أي تابَ عنه وندم عليه وعزم أن لا يعود إليه، وأصلح العمل في المستأنف.» «تفسير ابن كمال باشا» (6/ 109)
قال ملّا علي قاري رحمه الله :والمراد با لإستغفار !التوبۃ بالندامۃوالإقلا ع والعزم علی أن لا یعودإلیہ أبدا وأن لا یتدارک الحقوق ھنا ک…..( المرقاۃ:4/474)
أخرج الإمام ابن ماجه رحمه الله "في سننه"(رقم الحديث: 4250)من حدیث أ بي عبيدة بن عبد الله عن أبيه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" التائب من الذنب كمن لا ذنب له".
أخرج الإمام الطبراني رحمه الله في المعجم الكبير (10/ 150)من حدیث عبد الله، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «التائب من الذنب كمن لا ذنب له».
محمد اسماعیل بن محمداقبال
دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی
12/ربیع الثانی 1446ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد اسماعیل بن محمد اقبال | مفتیان | فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب |


