| 85090 | جائز و ناجائزامور کا بیان | جائز و ناجائز کے متفرق مسائل |
سوال
TVپر کسی عالم کا بیان یاخبر نامہ سن سکتے ہیں یا نہیں ؟ کچھ حضرات کا کہنا ہےکہ یہ آلہ معصیت ہےلہٰذا اس پر بیان وغیرہ بھی نہیں سنا جا سکتا،کیا یہ بات درست ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
جن حضرات کی رائے کے مطابق ڈیجیٹل تصویر،ناجائز تصویر کے حکم میں داخل نہیں یا داخل ہے لیکن جائز مقاصدمیں اس سے مستفید ہونے کی گنجائش ہے،ان کی رائے کے مطابق عمل کرتے ہوئے ٹی وی پر کسی مستند عالم دین کا بیان یا خبر نامہ سن سکتے ہیں،البتہ خبرنامے کے دوران نامحرم کو دیکھنے اور میوزک سننے سے حتی الامکان اجتناب ضروری ہے۔
نیز واضح رہے کہ علماء کے بیان سے معتد بہ فائدہ حاصل کرنے کے لیےاسکرین پر بیان سننے کے بجائے ان کی مجالس میں شرکت کی کوشش کرنی چاہیے اور مستقل معمول بنانا چاہیے کہ اپنے گھر والوں سمیت کم ازکم ہفتے میں ایک مرتبہ کسی مستند عالم دین اور اللہ والے بزرگ کی مجلس میں ضرورحاضری ہو۔
حوالہ جات
محمد حمزہ سلیمان
دارالافتا ء،جامعۃالرشید ،کراچی
۱۷.ربیع الثانی۱۴۴۶ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد حمزہ سلیمان بن محمد سلیمان | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


