03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
بلا توکیل کسی کی طرف سے سلام پہنچانا
85068جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

اگر کسی نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر سلام پیش کرنے کی درخواست نہ کی ہو اور آپ خود ان کی طرف سے سلام پیش کریں تو کیا یہ جائز ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

کسی کی طرف سے بنا کہے تبرعا سلام پیش کرنے کی کوئی نظیر موجود نہیں ہے،لہذا جس کی طرف سے آپ سلام پیش کرنا چاہتے ہیں،  اگر وہ زندہ ہے تو اس سے پوچھ لیا جائے، اگر وہ کہے تو اس کی طرف سے سلام حضور صلی اللہ علیہ کی بارگاہ میں پیش کردیا جائے، اگر وہ وفات پاچکا ہے تو حضور پر اپنی جانب سے درود و سلام پڑھ کر ان کے لئے شفاعت کی دعا اور ایصال ثواب کر سکتے ہیں۔

حوالہ جات

۔۔۔

اسامہ مدنی

دارالافتا ء جامعۃالرشید،کراچی

19/ ربیع الثانی/6144ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

اسامہ بن محمد مدنی

مفتیان

مفتی محمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب