| 85390 | جائز و ناجائزامور کا بیان | جائز و ناجائز کے متفرق مسائل |
سوال
کیادیوربھابھی کومارسکتاہے؟یاطلاق کی دھمکی دے سکتاہے؟ یایہ کہہ سکتاہے کہ اپنے شوہرکی اجازت چھوڑو،مجھ سے اجازت لیکرجاؤ جہاں بھی جاناہے۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
دیور کابھابھی کومارنے کاکوئی حق نہیں،اگردیوربھابھی کومارتاہے تویہ ناجائزاورسخت گناہ ہے۔ طلاق کااختیارصرف شوہرکے پاس ہے،دیور کے طلاق دینے سے طلاق نہیں ہوتی،واضح رہے کہ بیوی پر شوہرکی اطاعت لازم ہے،دیور کی نہیں،لہذاگھرسے باہرنکلنے کےلئے دیور سے اجازت لیناکوئی ضروری نہیں،شوہرکی اجازت ضروری ہے۔
حوالہ جات
۔۔۔
محمد اویس
دارالافتاء جامعة الرشید کراچی
۸/جمادی الاولی ۱۴۴۶ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد اویس صاحب | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب / سعید احمد حسن صاحب |


