| 85607 | جائز و ناجائزامور کا بیان | جائز و ناجائز کے متفرق مسائل |
سوال
میرا سوال یہ ہے کہ میرا دوست میرا کرایہ دار ہےاوپر کے پورشن میں اور میرا پڑوسی بھی ہے،میرا اور اُس کا میزان بینک میں الگ الگ سیونگ اکاؤنٹ ہے۔ اُس کے پاس ا کاؤنٹ میں 25 لاکھ روپے تھے،اُس نے میرےا کاؤنٹ میں 25 لاکھ ٹرانسفر کر دیے کیونکہ مجھے آٹھ مہینے کے لیے Statement کے لیے چاہیے تھے،اُس پر جو ماہانہ آمدن آتی ہے،اس سے متعلق وہ کہہ رہا ہے کہ اُس آمدن کو کرائے کی مد میں آپ رکھ لیں، کیونکہ جب وہ رقم اس کے اکاؤنٹ میں تھی اور اس سے جو آمدن ہوتی تھی ،وہ وہی آمدن ہرماه مجھے کرایہ کے طور پر دیتا تھا،اس طرح یہ رقم میری اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ کی ضرورت بھی پوری کردے گی اور کرایہ بھی ادا ہوتا رہے گا۔اس حوالے سے رہنمائی فرمائیں کہ یہ صحیح ہے؟اگر نہیں تو کوئی جائز متبادل بھی تجویز فرمائیں۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
سوال میں مذکور معاملہ قرض پر مشروط اضافہ لے کر اسے کرایہ کی مد میں کٹوتی کروانے کا ہے،اور قرض پر کسی بھی قسم کا مشروط اضافہ لینا جائز نہیں ہے،لہٰذا مسؤولہ صورت اختیار کرنا جائز نہیں ہے۔البتہ اگر اس معاملے کو یوں کرلیا جائے کہ آپ اپنے دوست سے صراحت کے ساتھ بطور وکالت کے یہ رقم لیں کہ میں آپ کی طرف سے اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے سے یہ رقم بینک کو مضاربہ پر دے رہا ہوں ،اس سے جو نفع حاصل ہوگا وہ سارا آپ کا ہوگا،پھر جو نفع حاصل ہواس کے حوالے سے آپ کے دوست کی طرف سے یہ صراحت ہو کہ وہ نفع آپ بینک سے وصول کرکےکرایہ کی مد میں لے لیں تو یوں معاملہ کرنا جائزہوگا۔
حوالہ جات
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (5/ 166)
(قوله كل قرض جر نفعا حرام) أي إذا كان مشروطا كما علم مما نقله عن البحر، وعن الخلاصة وفي الذخيرة وإن لم يكن النفع مشروطا في القرض، فعلى قول الكرخي لا بأس به ويأتي تمامه.
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (5/ 647)
(ودفع المال إلى آخر مع شرط الربح) كله (للمالك بضاعة) فيكون وكيلا متبرعا (ومع شرطه للعامل قرض) لقلة ضرره.
(المعیار الشرعی رقم:۴۶،الوکالۃ بالاستثمار،۱۱۴۳)
تعريف الوكالة بالاستثمار، ومشروعيتها
١/٢ الوكالة بالاستثمار هي إنابة الشخص غيره لتنمية ماله بأجرة أو بغيرأجرة.
٢/٢ الوكالة بالاستثمار مباحة بالضوابط الشرعية.
محمد حمزہ سلیمان
دارالافتا ء،جامعۃالرشید ،کراچی
۲۵.جمادی الاولی۱۴۴۶ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد حمزہ سلیمان بن محمد سلیمان | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


