03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
کمپنی اہلکار کو رقم دے کر سوئی گیس کنکشن حاصل کرنا
85720جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

 حکومت کی طرف سے گیس کے نئے کنکشن دینا منع ہے،لیکن کچھ حکومتی افراد پیسے لیکر کنکشن دے رہے ہیں۔ اس حوالے سے شرعی حکم کیا ہے؟ کیا خفیہ طریقے سے کنکشن لگوانا ٹھیک ہے یا نہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگرحکومت/کمپنی کی جانب سے نئے کنکشن پر پابندی ہے،اور اہلکار رقم لے کر غیر قانونی طور پر کنکشن لگاتاہے،تو یہ اس اہلکار اور کنکشن لینے والے،دونوں کے لیے درست نہیں ہے،اور گناہ کاکام ہے،اس اہلکار کے لیے بل کی رقم ذاتی استعمال میں لانا بھی جائز نہیں ہے،تاہم اگر گیس کے استعمال کرنے کے بعد اُس کا باقاعدہ بل کمپنی کو ادا کیا جاتا ہے تو اس کنکشن سے حاصل شدہ گیس کے استعمال کرنے اور  اس گیس پر پکاہوا کھانا  کھانے کی گنجائش ہو گی۔

حوالہ جات

سید نوید اللہ

دارالافتاء،جامعۃ الرشید

30/ جمادی الاولی 1446ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

سید نوید اللہ

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب