03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
کیا المیزان انویسمنٹ میں رقم انویسٹ کرنا حلال ہے
85681سود اور جوے کے مسائلمختلف بینکوں اور جدید مالیاتی اداروں کے سود سے متعلق مسائل کا بیان

سوال

میرا نام عتیق الرحمن ہے اور میں چنیوٹ کا رہائیشی ہوں میں نے یہ پوچھنا تھا کہ المیزان انویسٹ میں اگر کوئی رقم انویسٹ کریں تو اس پر جو پرا فٹ ملے گا وہ حلال ہے یا نہیں ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

ہماری معلومات کےمطابق المیزان انویسمنٹ مستند مفتیان کرام کے زیرنگرانی میں چل رہا ہے ،اس لیے اس میں پیسے انویسٹ کرنا جا ئز ہے اور جو پرافٹ ملے گا وہ بھی حلال ہے ۔یہ ایک میوچل فنڈ ہے جس میں سرمایہ کاری کے مختلف آپشن  دیے جاتے ہیں ۔بعض میں رسک کم ہوتا ہے ،بعض میں زیادہ ۔لہذاسرمایہ کاری  کو حلال  کے ساتھ نافع بنانے کے لیے اسکیم کو  اچھی طرح سمجھ کر پیسہ لگانا چاہیے۔

حوالہ جات

التبویب: فتوی نمبر:71437 اور 84217 اور7 8505 

عبدالوحید  بن محمدطاہر
دارالافتاء جامعہ الرشیدکراچی
2 جمادی الثانی ۱۴۴۶ھ
 

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

عبدالوحید بن محمد طاہر

مفتیان

فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب