| 85859 | اجارہ یعنی کرایہ داری اور ملازمت کے احکام و مسائل | ملازمت کے احکام |
سوال
میں ایک اسٹارٹ اپ میں کام کرتا ہوں،یہاں میری سیلری ہے اور 0.75 اکویٹی ہے۔ میرا کام سوفٹ ویئر ڈویلپ کرنا ہے اور بزنس ڈسکشن میں کوئی عمل دخل نہیں۔ یہ ایک مارکیٹنگ کمپنی ہے جو SDK یا plugin دیتی ہے،جب دوسری کمپنی سے کنٹریکٹ ہو جاتا ہے اور وہ اس SDK کو اپنے digital platforms یعنی ویب سائٹ یا موبائل ایپ میں انٹیگریٹڈ کر دیتے ہیں اور پھر جو client company کا ڈیٹا receive ہوتا ہے تو اس پر مارکیٹنگ کیمپینس چلتی ہیں۔ ابھی تک جن بزنس کے ساتھ ہم کام کر رہے تھے وہfood, medical, e-commerce،ان ڈومینز کی companies تھیں۔ اب کمپنی کا رجحان banks, boycotted companies کی طرف بڑھ رہا ہے اور business deal کی طرف جارہے ہیں،جیسا کہ conventional banks میں کام کو صحیح نہیں سمجھا جاتا تو اس حوالے سے اس کمپنی میں ملازمت کا کیا حکم ہوگا؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ میں SDKs (Software Development Kits)، Plugins اور Widgets تین طرح کے ٹولز استعمال ہوتے ہیں، یہ تینوں ٹولز مختلف مقاصد اور طریقوں سے سسٹم کی فعالیت کو بڑھانے یا کسی خاص مقصد کے لیے سسٹم کی تخصیص میں مدد دیتے ہیں۔
(Software Development Kit)SDK
ایس ڈی کے(SDK)مختلف ٹولز، لائبریریز، دستاویزات، اور دیگر وسائل کا ایک مجموعہ ہوتا ہے ، جو ڈویلپرز کو مخصوص سافٹ ویئر یا پلیٹ فارم پر ایپلیکیشنز بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ ایس ڈی کے میں عموماً API (Application Programming Interface) بھی شامل ہوتا ہے، جس کے ذریعے ڈویلپرز سسٹم کی موجودہ خصوصیات یا فنکشنز کو اپنی ایپلیکیشن میں شامل کرسکتے ہیں۔
مثال: اگر آپ موبائل ایپلیکیشن ڈویلپ کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو IOS یا Android کا SDK استعمال کرنا پڑے گا۔
Plugin
پلگ ان ایک اضافی ماڈیول ہوتا ہے، جو کسی بنیادی سسٹم یا سافٹ ویئر کی فعالیت میں اضافہ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہوتا ہے۔ پلگ انز، سافٹ ویئر کی بنیادی صلاحیتوں کو توسیع دینے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں، اور یہ عموماً کسی خاص فریم ورک یا ایپلیکیشن کے ساتھ منسلک ہوتے ہیں۔
مثال: ویب براؤزر میں "Add Blocker" ایک پلگ ان ہے، جو اضافی خصوصیت (ایڈ بلاکنگ) فراہم کرتا ہے۔
Widget
ویجیٹ ایک چھوٹا سا گرافیکل یوزر انٹرفیس (GUI) عنصر ہوتا ہے، جو کسی ویب سائٹ یا ایپلیکیشن میں مخصوص فنکشن فراہم کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ ویجیٹ ایک خود مختار، محدود فعالیت کے حامل ٹول کے طور پر کام کرتا ہے، اور اسے کسی بڑی ایپلیکیشن یا ویب سائٹ کے اندر ضم کیا جا سکتا ہے۔ یہ صارفین کو فوری معلومات یا آسان فعالیت فراہم کرتا ہے جیسے کہ موسم کی معلومات،کیلنڈر یا کیلکولیٹر۔
مثال: ایک ویب سائٹ پر موسمی اطلاعات دکھانے والا ویجیٹ، جو آپ کی لوکیشن کے مطابق موسمی رپورٹ فراہم کرتا رہتاہے۔
خلاصہ
- SDK ٹولز کا ایک مکمل سیٹ ہوتا ہے، جو ڈویلپرز کو ایپلیکیشن بنانے میں مدد دیتا ہے۔
- Plugin کسی موجودہ سسٹم کی خصوصیات کو بڑھانے کے لیے استعمال ہونے والا ماڈیول۔
- Widget ایک چھوٹا یوزر انٹرفیس جزو ،جو مخصوص معلومات یا یا مخصوص قسم کی فعالیت فراہم کرتا ہے۔
ایک حسی مثال سے یوں سمجھ سکتے ہیں کہ SDK کی مثال خالی پلاٹ یا زمین کی ہے،جس پر تعمیرات یا فصل لگائی جاسکتی ہے،pluginکی مثال زمین پر کی گئی تعمیرات میں دیگر سہولیات کا انتظام ہے،مثلاً بجلی کے عام کنکنشن سے خاص گھر کے لیے کنکشن کا انتطام کرنا وغیرہ،widget کی مثال گھر کے باہر لگے ہوئے تین مختلف گھنٹیوں کے بٹن ہیں جو مکان کی تین مختلف منزلوں میں رہنے والے مکینوں کے لیے الگ الگ ہیں ۔
شرعی حکم
اگرسافٹ ویئر بنانے والی کمپنی سودی اور غیر سودی، انشورنس اور تکافل اور اسی طرح جائز کام کرنے والے اور ناجائز کام کرنے والے دونوں طرح کے اداروں کے لیے سافٹ ویئر بناتی ہو تو ایسی کمپنی میں ملازمت کرنا جائز ہے،لیکن ناجائز کاموں کے لیے سافٹ ویئر بناناجائز نہیں ہے،لہٰذا اس سے مکمل اجتناب کرنا چاہیے،البتہ اگر مجبوراً ناجائز کاموں کے لیے بننے والے سافٹ ویئرز میں خدمات دینی پڑیں تو ایسی صورت میں توبہ استغفار کے ساتھ ساتھ اس کام میں خرچ ہونے والے وقت کے بقدر اپنی تنخواہ میں سےصدقہ کرنا لازم ہوگا۔
حوالہ جات
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6/ 391)
(و) جاز (بيع عصير) عنب (ممن) يعلم أنه (يتخذه خمرا) لأن المعصية لا تقوم بعينه بل بعد تغيره وقيل يكره لإعانته على المعصية ونقل المصنف عن السراج والمشكلات أن قوله ممن أي من كافر أما بيعه من المسلم فيكره ومثله في الجوهرة والباقاني وغيرهما زاد القهستاني معزيا للخانية أنه يكره بالاتفاق.
وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6/ 391)
(قوله وجاز تعمير كنيسة) قال في الخانية: ولو آجر نفسه ليعمل في الكنيسة ويعمرها لا بأس به لأنه لا معصية في عين العمل.
(فقہ البیوع:۲/۱۰۳۱)
وقد اشتھر علی الألسُن أن حکم التعامل مع من کان مالُہ مخلوطا بالحلال والحرام أنہ اؔن کان الحلال فیھا أکثر،جاز التعامل معہ بقبول ھدیتہ وتعاقد البیع والشراء معہ،وبذٰلک صدرت بعض الفتاوی،ولکن مایتحقق بعد سبر کلام الفقہاء الحنفیۃ فی ھذا الموضوع أن اعتبار الغلبۃ انما ھو فیما اذا کان الحلال متمیزا عن الحرام عند صاحبہ،ولا یعلم المتعامل معہ أن مایعطیہ من الحلال أو من الحرام ،فحینئذ تعتبر الغلبۃ،بمعنی انہ ان کان اکثر مالہ حلالا،یفرض أن مایعطیہ من الحلال،والعکس بالعکس،کما قدمنا نصوصہ فی الصورۃ الاولی.أما اذا کان مخلوطا بالحرام دون تمییز أحدھما بالآخر،فانہ لا عبرۃ بالغلبۃ فی ھذہ الحالۃ فی مذھب الحنفیۃ، بل یحل الانتفاع من المخلوط بقدر الحلال، سواء اکان الحلال قلیلا ام کثیرا.
(الاختیار لتعلیل المختار:۳/۶۱)
والملک الخبیث ،سبیلہ التصدق بہ…
محمد حمزہ سلیمان
دارالافتا ء،جامعۃالرشید ،کراچی
12.جمادی الآخرۃ1446ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد حمزہ سلیمان بن محمد سلیمان | مفتیان | آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب / سعید احمد حسن صاحب |


