03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
غیر حنفی کا اپنے آپ کو دیوبندی کہنا
85960جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

یہ مسئلہ دریافت کرنا ہے کہ دیوبندیت سے منسلک ہونے کے لیے اس کا حنفی ہونا ضروری ہے؟ کیا کوئی آدمی کسی معین فقہی مسلک کی تقلید سے آزاد رہ کر دیوبندی ہوسکتاہے،  کیا دیوبندیت حنفیت میں منحصر ہے؟ یعنی کوئی  آدمی حنفیت کے علاوہ کسی اور مسلک کی پیروی کرتے ہوئے خود کو دیوبندی کہلواسکتا ہے یا نہیں؟ بہت  سے  نامور  علماء  وصلحاء  جو  مسلکِ  اہلِ  سنّت  والجماعت  پر  قائم  تھیں  اور  ہیں  اوروہ   حنبلی یا  مالکی مسلک پر ہونے کے ساتھ ساتھ اکابرینِ  دیوبند  سےبلاواسطہ یا بالواسطہ فیضیاب ہوئے ہیں   ، مثال کے  طور پر ممبئی جامع مسجد کے سابق امام حضرت مولانا شوکت صاحب  جو فاضلِ دیوبند  اور حضرت فقیہ الامت مفتی محمود حسن صاحب گنگوہی  کے مجاز تھےاور اس طرح کی  اور بھی مثالیں ہیں تو کیا محض  حنفی نہ ہونے کی وجہ سے ایسے حضرات دیوبندی نسبت کی سعادت سے محروم  ہوں گے؟ ایسا  نہیں  لگتا  کہ  ہماری  طرف سے  وضاحت  ہو  کہ  اکابرینِ  دیوبند  کا  مسلک،  مزاج،  مشرب  عقائد  کے  ساتھ  أئمہ  اربعہ میں سے کسی ایک امام کی تقلید مضبوطی سے کرتے ہوں، وہ سب دیوبندی ہوں۔ ہوسکتا ہے کہ دوسرے أئمہ برحق کے مقلدین میں  کسی بزرگ کو جوقاسمی ہیں  دل میں یہ کھٹک ہو،لیکن  وہ اظہار نہ کرپاتے ہوں، یا کوئی ان کو اس طرح کہہ سکتا ہے کہ آپ حنفی نہیں اس لیے آپ دیوبندی نہیں ہو؟

امید ہے کہ جواب عنایت فرماکر ممنوم فرماویں گے۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

دیوبند تو کوئی مستقل مذہب ومسلک نہیں ہے ،اہل سنت والجماعۃ کےعقائد وافکار کاایک مظہر ہے،اس کا اطلاق علاقائی تناظر میں گمراہ اور بدعتی گروہ کےمقابلے میں رائج ہوگیاہے ،اس رواج کے تحت تو صحیح العقیدہ حنفی کو ہی کہاجاتاہے ۔تاہم کسی غیر حنفی نے بھی اکابر دیوبند سے کسب فیض کیاہواور وہ افتخار کے طور پر اپنے آپ کو دیوبندی کہے تو کوئی حرج نہیں۔

حوالہ جات

حضرت مولنا قاری طیب صاحب رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں :

علماء دیوبند کے اس دینی رخ اور مسلکی مزاج کی نسبتوں سے اگر انہیں پہچنوایاجائے تو اس کا خلاصہ یہ ہے کہ وہ دینا ًمسلم ہیں فرقۃ ًاہل سنت والجماعت ہیں مذہبا ًحنفی ہیں کلاما ًماتریدی واشعری ہیں ،مشربا ًصوفی ہیں سلوکا ًچشتی بلکہ جامع سلاسل ہیں

فکرا ًولی اللہ ہیں ،اصولا ًقاسمی ہیں فروعاً رشیدی ہیں بیاناًیعقوبی ہیں     اور نسبتا ًدیوبندی ہیں والحمد للہ علی ھذہ الجامعیۃ ۔(علماءدیوبند اور ان کامسلکی مزاج :ص،93)

ارشاد احمدبن عبدالق

دار الافتاءجامعۃالرشید کراچی

18/جمادی الاخریٰ1446ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

ارشاد احمد بن عبدالقیوم

مفتیان

فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب