| 86059 | میراث کے مسائل | میراث کے متفرق مسائل |
سوال
مذکورہ بالا مسئلے میں مرحوم کے دو بیٹے اسی مکان میں رہتے رہے۔کیا ان پر لازم ہے کہ وہ باقی ورثاء کو 11 سال کا کرایہ ادا کریں ؟نیز اگر کرایہ ادا کرنا ہوگا تو کس حساب سے ادا کرنا ہوگا؟
تنقیح: دونوں بیٹے باقی ورثاء کی رضامندی سے رہائش پذیر تھے اور اس دوران کسی نے کرائے کا مطالبہ بھی نہیں کیا،لیکن جو بیٹے رہ رہے تھے وہ ایک بار سب سے پوچھنا چاہ رہے تھے کہ اگر کوئی کرایہ طلب کرتا ہے تو اس کو دے دیں گے۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
صورت مسئولہ میں مشترکہ موروثی مکان میں رہائش پذیر ورثاء پر ، شرعا کرایہ دینا لازم نہیں ہے۔
حوالہ جات
درر الحكام في شرح مجلة الأحكام (3/ 24)
للشريك أن يتصرف بجميع أنواع التصرف من التصرفات المضرة وغير المضرة بإذن شريكه الصريح.
شیرعلی
دارالافتاء جامعۃ الرشید
25جمادی الثانی 1446ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | شیرعلی بن محمد یوسف | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


