| 86234 | جائز و ناجائزامور کا بیان | بچوں وغیرہ کے نام رکھنے سے متعلق مسائل |
سوال
لڑکی کا آئزل نام رکھنا چاہیے ؟
تنقیح کے بعد یہ معلوم ہوا کہ اس نام کے انگریزی اسپیلنگ( (Ayzalہیں۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
آئزل نام کے مختلف ویب سائٹس پر مختلف معانی کیے گئے ہیں ،جیساکہ"خدا کا تحفہ"،"نوبل"،"خوبصورت" اور" رنگین" ۔ان معانی کے لحاظ سے اس نام کو رکھنے میں حرج نہیں ۔تاہم یہ معانی کسی عربی یا اردو کی مستند لغت میں موجود نہیں ہیں،اس لیےیقین کے ساتھ یہ کہنا مشکل ہے کہ "آئزل"کے یہی معانی ہیں ۔ لہذا ایسا نام رکھنا چاہیے جس کا معنیٰ اچھا ہواور معتبر ذرائع سے ثابت ہو۔بہتر تو یہ ہے کہ بچی کا نام رکھنےکے لیے صحابیات کے ناموں میں سے کوئی نام منتخب کرلیا جائے۔
حوالہ جات
عن أبي سعيد، وابن عباس قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: من ولد له ولد فليحسن اسمه وأدبه، فإذا بلغ فليزوجه فإن بلغ ولم يزوجه فأصاب إثما؛ فإنما إثمه على أبيه.
(شعب الایمان: حقوق الأولاد والأهلین 6/ 401)
أخرج الإمام أبو داؤد في "سننه"(7/303)(الحديث رقم:4948)من حديث أبي الدرداء، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إنكم تدعون يوم القيامة باسمائكم وأسماء آبائكم، فاحسنوا أسماءكم.
عن عطاء عن ابن عباس قال: قال النبي صلى الله عليه وسلم: حق الولد على والده أن يحسن اسمه ويحسن أدبه.(أحكام القرآن للجصاص :3/ 624) (التبویب،فتویٰ نمبر:83788)
محمد علی بن محمد عبداللہ
دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی
8/رجب المرجب1446ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد علی ولد محمد عبداللہ | مفتیان | فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب |


