03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
فرش پاک کرنے کا طریقہ
86327پاکی کے مسائلنجاستوں اور ان سے پاکی کا بیان

سوال

درج ذیل مسائل میں شرعی راہنمائی فرمائیں :

۱۔کیا فرش خشک ہونے سے پاک ہوجاتا ہے؟

۲۔ اگر ماربل پر ناپاک پانی گر جائے اور وہ خشک ہو جائے ،لیکن اس پانی کا معمولى دھبہ موجود ہو تو کیا ہم اس جگہ  نماز پڑھ سكتےہیں ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

۱۔ اگر فرش پر ناپاک پانی وغیرہ گر جائے اور پھر وہ خشک ہوجائے اوراس کا کوئی اثرباقی نہ رہے،تو فرش پاک ہوجاتا ہے، البتہ بہتر طریقہ یہی ہے کہ فر ش کو دھو لیا جائے۔

۲۔اگر فرش پر ناپاک پانی وغیرہ گر جائے اور خشک ہونے کے بعد اس کے دھبے وغیرہ موجود ہوں، تو اس کا دھونا ضروری ہے، البتہ  اگر ایک آدھ غیر معمولی دھبہ  ہو، تو خشک ہونے سے فرش پاک ہوجائے گا، لیکن دھونا بہر حال اچھا ہے۔

 فرش دھونے کے دو طریقے ہیں:

۱۔ا س پر پانی ڈال کر صاف کیا جائے،پھر  کپڑے سے خشک کرلیا جائے، اس طرح تین مرتبہ کرنے سے وہ پاک ہوجائے گا۔

۲۔ اتنی وافر مقدار میں پانی ڈال کر بہا دیا جائے کہ اس پر نجاست کا کوئی اثر باقی نہ رہے اور پھر وہ خشک ہوجائے تو اس طرح بھی وہ پاک ہوجائے گا۔

 شکوک و شبہات سے بچنے کا بہتر طریقہ یہی ہے کہ جب فرش پر ناپاک پانی گرے ، تو اس کو ہلکا دھولیا جائے، یا پوچا لگایا جائے تاکہ دل مطمئن رہے۔

حوالہ جات

الفتاوى العالمكيرية = الفتاوى الهندية (1/ 43):

الأرض إذا تنجست ببول واحتاج الناس إلى غسلها فإن كانت رخوة يصب الماء عليها ثلاثا فتطهر وإن كانت صلبة قالوا: يصب الماء عليها وتدلك ثم تنشف بصوف أو خرقة يفعل كذلك ثلاث مرات فتطهر وإن صب عليها ماء كثير حتى تفرقت النجاسة ولم يبق ريحها ولا لونها وتركت حتى جفت تطهر كذا في فتاوى قاضي خان.

حاشية ابن عابدين = رد المحتار ط الحلبي» (1/ 311):

 (و) تطهر (أرض) بخلاف نحو بساط (بيبسها) أي: جفافها ولو بريح (وذهاب أثرها كلون) وريح (ل) أجل (صلاة) عليها (لا لتيمم) بها؛ لأن المشروط لها الطهارة وله الطهورية.

(و) حكم (آجر) ونحوه كلبن (مفروش وخص) بالخاء تحجيرة سطح (وشجر وكلأ قائمين في أرض كذلك).

محمد اسامہ فاروق

دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی

10/رجب/1446ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد اسامہ فاروق بن محمد طاہر فاروق

مفتیان

محمد حسین خلیل خیل صاحب / سعید احمد حسن صاحب