| 86350 | وقف کے مسائل | وقف کے متفرّق مسائل |
سوال
امام مسجد اگر عالم دین نہ ہو اور تفسیر نہ پڑھا سکتا ہو، تو تفسیر کیلئے متبادل شخص کو جو تفسیر پڑھانے کی اہلیت رکھتا ہو، تو کیا اسے تفسیر کیلئے کہا جا سکتا ہے؟ اگرچہ امام مسجد اس بات سے راضی نہ ہو، اور مسجد کے فنڈ سے امام مسجد کی عدم دلچسپی اور قابلیت اور استعداد نہ ہونے کی وجہ سے دوسرے قابل اور صاحب استعداد شخص کی تنخواہ مقرر کی جا سکتی ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
صورت مسئولہ میں تفسیر کے لئے کسی متبادل شخص کورکھا جاسکتا ہے ، بہتر یہ ہےکہ امام مسجد سے مشورہ کرکے یہ ذمہ داری کسی ایسے شخص کو سونپی جائے جس سے امام صاحب بھی راضی ہوں ، تاکہ یہ کسی جھگڑے یا بدمزگی کاباعث نہ رہے۔
حوالہ جات
قال اللہ تعالی ،فی کلامہ المجید: سورة البقرة (83): وَقُولُوا لِلنَّاسِ حُسْنًا وَأَقِيمُوا الصَّلَاة...........الآیۃ
المائدة(2): وَ تَعَاوَنُوا عَلَی البِروَ التَّقوٰی. ........ الآیۃ
منیب الرحمنٰ
دارالافتاء جامعۃ الرشید ،کراچی
11/رجب 1446ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | منیب الرحمن ولد عبد المالک | مفتیان | مفتی محمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب |


