86357 | جائز و ناجائزامور کا بیان | جائز و ناجائز کے متفرق مسائل |
سوال
کیا میت کو دفناتے وقت قبر میں کچھ اور بھی رکھ سکتے ہیں؟غلاف کعبہ یا روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سبز چادر وغیرہ۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
اگر اس پر کلمہ طیبہ وغیرہ لکھا ہوا ہو تو رکھنا درست نہیں ہے،اگر کچھ لکھا ہوا نہ ہوتو بھی چونکہ میت کا جسم پھٹ کر اس میں سے پیپ وغیرہ نکلتی ہے جو کہ نجس ہوتی ہے، اس سے تحفظ مشکل ہوتاہے،اس لیے بے ادبی کے خدشہ کی بناء پر نہ رکھنا بہتر ہے۔
حوالہ جات
وفی الشامیة (3 / 470):
لا يجوز أن يكتب على الكفن يس والكهف وغيرهما خوفا من صديد الميت.
سید نوید اللہ
دارالافتاء،جامعۃ الرشید
11/ رجب 1446ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | سید نوید اللہ | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |