03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
بیوی کا سابق مرحوم شوہر کےمیراث میں حصہ
86415میراث کے مسائلمیراث کے متفرق مسائل

سوال

 ہمارے والدمرحوم نور محمد نے دو شادیاں کی ،پہلی شادی خیرالنسا سے،دوسری شادی رحمت بی بی سے کی (جوکہ ہماری والدہ ہے) تھی ۔ہمارےوالدنورمحمدکی وفات کےکچھ عرصہ کےبعد رحمت بی بی نے دوسری شادی کر لی۔نور محمد کے ترکے میں زرعی زمین اور ایک عدد مکان تھا،اس وقت نور محمد کے جتنے بھی وارثین تھے، سوائے ہماری والدہ رحمت بی بی کےبقیہ سب ورثاءکو اپنا اپنا حصہ دیا گیا،ان کو حصہ دینے سے انکار کیا گیا اوریہ ظاہر کیا گیا کہ اب رحمت بی بی نے دوسری شادی کر لی ہے،لہذا اس کا کوئی حصہ نہیں، اور انہیں مکان سےبھی بے دخل کیا گیا،وہ مکان ہمارے ایک سوتیلےبھائی نے قبضہ کر لیا ہے۔براہ کرم ہمیں شرعی لحاظ سے بتلائیں کہ رحمت بی بی اپنے سابق مرحوم شوہر نور محمد کے ترکے میں حصہ دارہے یا نہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ شوہر کے انتقال اور عدتِ وفات گزارنے کے بعد  دوسرانکاح کرنے سے عورت سابق مرحوم شوہر کی میراث سے محروم نہیں ہوتی، بلکہ اسے بدستور میراث میں حصہ ملےگا۔لہذاصورت مسئولہ میں رحمت بی بی دوسری  شادی کرنے کی وجہ سےنور محمد کی میراث سے محروم نہ ہوگی  اور انہیں  نور محمد کی میراث میں سے حصہ ملے گا۔

حوالہ جات

وقال تعالي:وَلَهُنَّ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَكْتُمْ إِن لَّمْ يَكُن لَّكُمْ وَلَدٌ  فَإِن كَانَ لَكُمْ وَلَدٌ فَلَهُنَّ الثُّمُنُ مِمَّا تَرَكْتُم. (النساء:12)

«الفتاوى العالمكيرية = الفتاوى الهندية» (6/ 450):

«وأما الاثنان من السبب فالزوج والزوجة فللزوج النصف عند عدم الولد وولد الابن، والربع مع الولد أو ولد الابن ‌وللزوجة الربع عند عدمهما والثمن مع أحدهما، والزوجات والواحدة يشتركن في الربع والثمن وعليه الإجماع، كذا في الاختيار شرح المختار.»

مہیم وقاص

دارالافتاء جامعۃ الرشید ،کراچی

13/رجب /1446ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

مہیم وقاص بن حافظ عبد العزیز

مفتیان

محمد حسین خلیل خیل صاحب / سعید احمد حسن صاحب