| 86412 | جائز و ناجائزامور کا بیان | جائز و ناجائز کے متفرق مسائل |
سوال
میں دس سال سے بیوہ ہوں،میری چار بیٹیاں اور ایک بیٹا ہیں،جن میں سے ایک بیٹی غیر شادی شدہ ہے،میرے والد ریلوے محکمے میں سرکاری ملازم تھے،مجھے اب اس قانون کا علم ہوا ہے کہ بیوہ بیٹی کو باپ کی پنشن ملتی ہے،میں اس بارے میں راہنمائی چاہتی ہوں کہ اس پنشن پر میرا شرعی طور پر حق بنتا ہے یا نہیں؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
پنشن کی رقم متعلقہ ادارے کی طرف سے عطیہ ہوتی ہے،متعلقہ ادارے کی طرف سے جس کے نام پر جاری ہوگی وہی اس کا حقدار کہلائے گا،لہذا اگر متعلقہ ادارے کے قوانین کے مطابق آپ پنشن کی حقدار بنتی ہیں تو شرعی طور پر بھی آپ کے لئے اس کے لینے میں کوئی حرج نہیں
حوالہ جات
...........
محمد طارق
دارالافتاءجامعۃالرشید
15/رجب 1446ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد طارق غرفی | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب |


