03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
سردی والی ٹوپی کا کنارہ موڑکرنماز پڑھنا
86592نماز کا بیاننماز کےمفسدات و مکروھات کا بیان

سوال

 سردی میں نماز کے اندر سردی والی ٹوپی پہن کر اس کا کنارہ اوپر کی جانب موڑتے ہیں،اس طرح ٹوپی موڑ کر نماز پڑھنے سے نماز ہوجائے گی؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

سردی میں ٹوپی کا کنارہ موڑ کر پہننا اور اس میں نماز پڑھنا جائز ہے،عرف یہی ہے ،اور اس ٹوپی کو لوگ اس طرح پہنتے ہیں اور استعمال کرتے ہیں، یہ شرعی طر پر مکروہ "کف ثوب"کے ذیل میں  نہیں آتا، اس لیے کہ فقہاء کی اصطلاح میں کف ثوب یہ ہے کہ عادت کے خلاف کپڑے کو موڑ کر استعمال کیا جائے اور یہاں ایسا نہیں ہے ۔

حوالہ جات

الفتاوى الهندية (1/105):

يكره للمصلي أن يعبث بثوبه أو لحيته أو جسده وأن يكف ثوبه بأن يرفع ثوبه من بين يديه أو من خلفه إذا أراد السجود. كذا في معراج الدراية ۔

سید نوید اللہ

دارالافتاء،جامعۃ الرشید

17/ رجب 1446ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

سید نوید اللہ

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب