03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
بٹ کوائن کے خرید و فرخت کا حکم
86553خرید و فروخت کے احکامخرید و فروخت کے جدید اور متفرق مسائل

سوال

بٹ کوائن  کاخریدنا اور فروخت کرنا یعنی تجارت کرنا شریعت میں کیسا ہے؟میرا مطلب جائز ہے یا ناجائز؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

بٹ کوائن ایک ڈیجیٹل  اثاثہ ہے  جسے غلط فہمی میں کرنسی بھی کہا جاتا  ہے ، جس کا تبادلہ یا خرید و فروخت ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر کیا جاتا ہےاور اس کا کوئی حسی  وجود نہیں ہے، لہذا  بٹ کوائن اور دوسری ڈیجیٹل کرنسیوں کا     کوئی حسی وجود  نہ ہونے کے ساتھ ساتھ ہمارے ملک میں  اس کی کوئی قانونی حیثیت بھی نہیں ہے، اس لیے بحالتِ موجودہ فراڈ   اور قانونی بے ضابطگیوں کے پیشِ نظر اس کے لین دین سے احتراز لازم ہے۔

حوالہ جات

قال العلامۃ ابن نجیم رحمہ اللہ: وأما شرائط المعقود عليه فأن يكون موجودا مالا متقوما مملوكا في نفسه وأن يكون ملك البائع فيما يبيعه لنفسه وأن يكون مقدور التسليم فلم ينعقد بيع المعدوم وما له خطر العدم.

(البحر الرائق :5/ 279)

قال العلامۃ ابن عابدین رحمہ اللہ: وشرط المعقود عليه ستة: كونه موجودا مالا متقوما مملوكا في نفسه، وكون الملك للبائع فيما يبيعه لنفسه، وكونه مقدور التسليم فلم ينعقد بيع المعدوم وما له خطر العدم.       ( رد المحتار:4/ 505)

احسان اللہ

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

/19رجب 1446ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

احسان اللہ بن سحرگل

مفتیان

فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب