03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
ایک بیوی ،دو بیٹیوں اور بہن بھائیوں میں تقسیم میراث
86541میراث کے مسائلمناسخہ کے احکام

سوال

ایک آدمی فوت ہوگیاہے  ،اس کے نام پر ایک مکان ہے، اس کی دو بیٹیاں  اور ایک  بیوی ہے   ،آیا وراثت میں متوفی کے بہن بھائیوں   کا حق ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

صورت مسئولہ میں بیوی کو کل مال کا آٹھواں حصہ،دو بیٹیوں کو دو تہائی ملے گا،باقی مال بہن بھائیوں میں تقسیم ہوگا، بھائیوں کو بہنوں سے دوگنا ملے گا۔

حوالہ جات

قال العلامۃ الحصکفی رحمہ اللہ :ثم العصبات بأنفسهم أربعة أصناف جزء الميت ثم أصله ثم جزء أبيه ثم جزء جده.(الدر المختار مع رد المحتار: 774/6)

وقال رحمہ اللہ :فیبدأ بأصحاب الفرائض ...ثم بالعصبات من جھۃ النسب.(السراجی فی المیراث :ص،16)

قال العلامۃ السراج الدین رحمہ اللہ :أما العصبۃ بنفسہ ...وھم أربعۃ أصناف : جزء المیت ،وأصلہ ، وجزء أبیہ وجزء جدہ .(السراجی فی المیراث :ص،54)

وقال رحمہ اللہ :وأما للأخوات لأب وأم فأحوال خمس...ومع الأخ لأب وأم للذکر مثل حظ الأنثیین ، یصرن بہ عصبۃ .( السراجی فی المیراث:ص،39)

ارشاد احمدبن عبد القیوم 

دار الافتاءجامعۃالرشید ،کراچی

21/رجب المرجب1446ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

ارشاد احمد بن عبدالقیوم

مفتیان

فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب