| 86540 | سود اور جوے کے مسائل | مختلف بینکوں اور جدید مالیاتی اداروں کے سود سے متعلق مسائل کا بیان |
سوال
فیصل بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں پیسے رکھناجائزہے؟اور اس سے جو پرافٹ ملتا ہے اس کا کیا حکم ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
کوئی بھی اسلامی بینک جو کہ مستند مفتیان کرام کے زیرنگرانی کام کرتا ہو،اس کے سیونگ اکاؤنٹ میں پیسے رکھنا درست اور اس سے ملنے والا نفع جائز ہے۔ چونکہ فیصل بینک بھی اسلامی بینک ہے اور اب تک کی معلومات کے مطابق یہ مستند شریعہ بورڈ کے تحت کام کرتا ہے اس لیے اس کے سیونگ اکاؤنٹ میں پیسے رکھنا اور اس سے ملنے والا نفع جائز ہے۔
حوالہ جات
(ماخوذا ز تبویب:فتوی نمبر:70427)
محمدشوکت
دارالافتاءجامعۃ الرشید،کراچی
21/رجب المرجب1446ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمدشوکت بن محمدوہاب | مفتیان | فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب |


