03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
انگریزی اسلامی کتابیں پڑھنے کا حکم
86638جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

السلام علیکم ! کیا ہم انگریزی کی اسلامی کتابیں پڑھ سکتے ہیں ؟مجھے کتابیں پڑھنے کا بہت شوق ہے تو کوئی اسلامی کتاب بتا دیں  مثلا ً فضائل اعمال وغیرہ جن کا میں مطالعہ  کروں۔

تنقیح: سائل کی عمر پندرہ سال ہے۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

فی نفسہ کسی زبان میں مسئلہ نہیں ہے، لہذا کسی بھی زبان میں لکھی گئی اسلامی کتب کا مطالعہ کر سکتے ہیں۔ البتہ کتاب ایسی چیز ہے کہ جس سے انسان کے افکار و نظریات بنتے ہیں، لہذا کتاب کے انتخاب میں بہت احتیاط کرنی چاہیے۔ کسی ایسے مستند عالم کی لکھی ہوئی کتاب پڑھنی چاہیے جس پر علماء حق کا اعتماد ہو۔فضائل اعمال کے ساتھ  فضائل صدقات، حیاۃ الصحابہ وغیرہ کا مطالعہ بھی فائدہ مند رہے گا انشاء اللہ اورانگریزی کی درج ذیل کتب  کا مطا لعہ کر لیں :

·     مفتی تقی عثمانی حفظہ اللہ تعا لی کی The Noble Qur'an

·     عاصم خان کی The Heart of Quran اورThe Simple Seerah

·     مفتی صفی الرحمان کی The Sealed Nectar

·     فراس الخطیب کی Lost Islamic History

حوالہ جات

محمد اسماعیل بن نجیب الرحمان

 دارالافتا ءجامعۃالرشید کراچی

۲۴رجب ۱۴۴۶ ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد اسماعیل ولد نجیب الرحمان

مفتیان

فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب