03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
سلام انویسٹمنٹ (jazzcash) پر ایویسٹمنٹ کا حکم
86703وقف کے مسائلوقف کے متفرّق مسائل

سوال

جاز کیش میں سلام انویسٹمنٹ کے نام سے ایک فیچر ہے ،جسے انہوں نے اسلامک انویسٹمنٹ کا بھی نام دیا ہوا ہے ، وہاں رقم انویسٹ کرنے پر سالانہ  فیصد کے حساب سے منافع دیا جاتا ہے  ۔کیا  ہم وہاں انویسٹ کر کے منافع حاصل کر سکتے ہیں ؟ جزاک اللہ خیرا

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

 جاز کیش (JazzCash) میں موجود آپشن "اسلامک سیونگ پلان " کی تفصیلات سے معلوم ہوتا ہے کہ اس کی بنیاد تکافل پر رکھی گئی ہے، اور اس سلسلے میں وہ" سلام تکا فل " نامی کمپنی کے ساتھ معاملات کرتے ہیں ۔

   چونکہ تکافل کا مسئلہ ہمارے ہاں ابھی زیر غور ہے، اس لیے اس بنیاد پر کام کرنے والے "سلام سیونگ" پر  فی الوقت کوئی حتمی حکم نہیں لگایا جا سکتا۔ البتہ بعض دیگر دار الافتاءچونکہ تکافل کے جواز کا فتوی دے چکے ہیں، لہذا ضرورت کےوقت ان سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔

حوالہ جات

(ماخوذ از تبویب86333)

حسن علی عباسی

دارالافتاء جامعۃ الرشید،کراچی

29/رجب 1446ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

حسن علی عباسی ولد ذوالفقار علی عباسی

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب