03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
آن لائن فاریکس ٹریڈنگ کا حکم
86966خرید و فروخت کے احکامبیع صرف سونے چاندی اور کرنسی نوٹوں کی خریدوفروخت کا بیان

سوال

کیا فرماتے ہے علمائے دین،مفتیانِ متین،اندریں مسئلہ کے ڈیجیٹل کرنسی میں ٹریڈنگ  کرنا جائز ہےیانہیں؟جس کی صورت یہ ہے کہ ہم X-Ness Company کے ذریعے سے آن لائن سونے کےبھاؤ کے لحاظ سے ڈالر خریدتےہیں ۔جبکہ سونا مہنگا ہو جاتاہے توڈالر بھی مہنگا ہو جاتا ہے ۔اور اگرسونا سستا ہو جائے تو ڈالر بھی سستا ہو جاتا ہے۔ہم نقصان سے بچنے کے لئے مارکیٹ کے اتار  چڑھاؤکو دیکھ کر اپنے منافع کا لحاظ کرتے ہوئے ڈالرفروخت کردیتے ہیں اور وہ ڈالر پھر پاکستانی کرنسی میں تبدیل کرا کر اماؤنٹ وصول کرلیتے ہیں۔کیا یہ مذکورہ صورت میں بزنس کرنا جائز ہے یانہیں یا متبادل راستہ کونسا اختیار کیا جا سکتا ہے؟

تنقیح:سائل نے بتایا کہ ہم روپے کے عوض ڈالر خریدتے ہیں اور ان ڈالر کے عوض ہمیں کمپنی والے سونادیتے ہیں اور یہ سونا پوائنٹس کی شکل میں  ہمارے اکاؤنٹ  میں ظاہر ہوتا ہے۔فزیکلی  قبضہ  نہیں کیا جاتا اورجیسے ہی سونےکا ریٹ بڑھتا ہے تو ہم اسے بیچ  دیتے ہیں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

آن لائن فاریکس ٹریڈنگ کا اصولی حکم یہ ہے کہ کرنسی اور سونے کی خرید و فروخت کے لیےتین شرائط کا پایا جانا ضروری ہے:

1. اس کا لین دین حقیقی ہو، فقط اکاؤنٹ میں ظاہر نہ کی جاتی ہو۔

2. اسے بیچنے والا اس کا حقیقتاً مالک بھی ہو اور بیچنے والے نے اس پر قبضہ بھی کیا ہو۔

3. لین دین کی مجلس میں ہی کسی ایک کرنسی پر حقیقتاً یا حکماً  قبضہ کر لیا جائے۔

آن لائن فاریکس ایکسچینج کے مروجہ ماڈل میں نہ تو حقیقتاً لین دین ہوتا ہے اور نہ ہی قبضہ ہوتا ہے۔ لہذا ایسی ویب سائٹس پر کام کرنا شرعاً جائز نہیں ہے۔ )مأخذہ التبویب: (73691

حوالہ جات

سخی گل  بن گل محمد             

دارالافتاءجامعۃالرشید،کراچی

/24شعبان المعظم ،1446ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

سخی گل بن گل محمد

مفتیان

مفتی محمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب