03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
گاڑی کا معائنہ کرنے کے بعد بیچنے والے کی ذمہ داری کا حکم
86981جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام کہ نیلامی میں کاروں کا معائنہ اور درجہ بندی کی جاتی ہے ۔ خریدار گاڑی کا معائنہ کر سکتا ہے اور خریداری سے پہلے نیلامی شیٹ کا جائزہ لے سکتا ہے۔ اگر معائنے کے دوران کوئی خرابی پائی جاتی ہے تو میں اس کے مطابق قیمت کو ایڈجسٹ کرتا ہوں۔اگر میں نادانستہ طور پر ایسی کار بیچتا ہوں، جس میں معائنہ ٹیم کی غلطی ہو گئی ہو تو کیا میں گناہ گار ہوں گا؟ 

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگر آپ شفافیت اور دیانتداری کے ساتھ گاڑیوں کا معائنہ کروا کر خرابیوں کی نشاندہی کرتے ہیں اور خریدار بھی گاڑیوں کا معائنہ کر لیتا ہے تومعائنہ ٹیم کی غلطی کی وجہ سے  آپ گناہ گار نہیں ہوں گے۔ تاہم آپ آئندہ معائنہ کے عمل کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات کریں تاکہ ایسی غلطیوں سے بچا جا سکے۔

حوالہ جات

واجد علی
دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی
28/شعبان6144ھ
 

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

واجد علی بن عنایت اللہ

مفتیان

مفتی محمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب