| 87036 | جائز و ناجائزامور کا بیان | جائز و ناجائز کے متفرق مسائل |
سوال
کیا (NRSP Microfinance Bank ) سے کاروبار کے لیے قرضہ لینا جائز ہے۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
مذکورہ بینک کاروبار کے لیے سود کی شرط پر قرضہ دیتا ہے،جس طرح کسی کو سود کی شرط پر قرض دینا حرام اور ناجائز ہےاسی طرح کسی سے سود ادا کرنے کی شرط پر قرض لینا بھی ناجائز اور حرام ہے،لہذا اس بینک سے کاروبار کے لیےقرضہ لینا جائز نہیں ۔
حوالہ جات
قال العلامة ابن عابدین رحمه الله: قوله: (كل قرض جر نفعا حرام) أي إذا كان مشروطا كما علم مما نقله عن البحر. (ردالمحتار:5/166)
محمد یونس بن امین اللہ
دارالافتاءجامعۃالرشید،کراچی
5رمضان ، 1446ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد یونس بن امين اللہ | مفتیان | مفتی محمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب |


