87335 | روزے کا بیان | روزے کے جدید اور متفرق مسائل |
سوال
رمضان میں میں نے دور سے پرفیوم لگایا تھا اور واش روم میں بلیچ وغیرہ کی بو محسوس ہوئی تھی، جس سے کھانسی آئی۔ کیا ان چیزوں کی وجہ سے میرا روزہ ٹوٹ گیا تھا؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
روزے کی حالت میں جسم یا کپڑوں پر خوشبو لگانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔اگر حلق میں بلیچ وغیرہ کی بو محسوس کی اور اس کی وجہ سے کھانسی بھی آئی تب بھی اس سے روزہ پر کوئی اثر نہیں پڑتا جب تک حلق سے خوشبو وغیرہ کے ذرات نہ اتر جائیں۔
حوالہ جات
حاشية ابن عابدين = رد المحتار ط الحلبي (2/ 394):
باب ما يفسد الصوم وما لا يفسده:
(أو دخل حلقه غبار أو ذباب أو دخان) ولو ذاكرا استحسانا لعدم إمكان التحرز عنه، ومفاده أنه لو أدخل حلقه الدخان أفطر أي دخان كان ولو عودا أو عنبرا له ذاكرا لإمكان التحرز عنه فليتنبه له كما بسطه الشرنبلالي.
(أو أدهن أو اكتحل أو احتجم) وإن وجد طعمه في حلقه:
قوله: وإن وجد طعمه في حلقه) أي طعم الكحل أو الدهن كما في السراج وكذا لو بزق فوجد لونه في الأصح بحر قال في النهر؛ لأن الموجود في حلقه أثر داخل من المسام الذي هو خلل البدن والمفطر إنما هو الداخل من المنافذ للاتفاق على أن من اغتسل في ماء فوجد برده في باطنه أنه لا يفطر.
محمد اسامہ فاروق
دارالافتاء جامعۃ الرشیدکراچی
يکم/ذی القعده/1446ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد اسامہ فاروق بن محمد طاہر فاروق | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |