03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
واٹس ایپ گروپ کا حکم(واٹس ایپ پر مردوزن پر مشتمل مخلوط گروپ بنانے کا حکم)
87307جائز و ناجائزامور کا بیانپردے کے احکام

سوال

ایک آدمی کو مسئلہ در پیش ہے کہ ان کے خاندان کے قریبی رشتہ داروں کا ایک مشتر کہ واٹس ایپ گروپ ہے، جس میں چند بڑے بزرگ بھی ہیں اور نوجوان مردو عورت لڑکے لڑکیاں بھی ہیں، شادی شدہ اور فی الحال غیر شادی شدہ بھی ہیں، یہ آپس میں کوئی ماموں زاد، کوئی پھو پھی زاد اور کوئی خالہ زاد و غیرہ ہیں۔ گمان کے مطابق گروپ بنانے کا مقصد خاندان اور ایک دوسرے کے حالات سے باخبر رہنا ہے ،اس میں  خیر وعافیت کی آگاہی کے لحاظ سےیا بیمار پرسی یا کسی بارے میں تازہ اپڈیٹ کیلئے یا پند نصائح اور اسلامی تعلیمات کے پہنچانے یا کسی پہلو کی اصلاح کرنے کے لیے میسجز کیے جاتے ہیں۔یہ میسج لکھے ہوے  بھی ہوتے ہیں اور وائس (صوتی پیغام) کی صورت میں بھی ۔ سنا ہے عورتوں کی آواز  کابھی پردہ ہے، اگر  ایسا گروپ بنانا صحیح ہے تو طریقہ کار اور حفاظتی لائحہ کیا ہو جس سے کسی کے  برائی میں پڑنے سے حفاظت ہو اور اگر ناجائز تو اس کی پیش آمدہ خرابیاں کیا ہو سکتی ہیں؟ رہنمائی فرما کر ممنون فرمائیے گا.

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ شریعت مطہرہ نے نامحرم   مرد وخواتین کے باہمی  میل جول رکھنے سے منع کیا ہے ، بلکہ خواتین کو غير محرم  كے سامنے   نرم آواز میں بات کرنے تک کو بھی ممنوع قرار دیا ہے ،چونکہ ایسے گروپ مختلف خرابیوں کا باعث بن سکتے ہیں ؛ مثلا گروپس کے ذریعے  عورتوں اور مردوں کا  باہمی رابطہ  رکھنا  جس میں آواز محفوظ ہو جاتی ہے یہ  عام طور پر فتنہ و فساد سے خالی نہیں ہوتا، اسی طرح بعض عورتیں پر وفائل پر تصویر بھی لگا دیتی ہیں جو کہ ایک مزید فتنہ ہے او رگناہ کا سبب ہے، اسی طرح عورتوں کے بعض مسائل جن کا عام گروپ میں ذکرکرنا مناسب نہیں ہوتا ہے وہ بھی ذکر کردیے جاتے ہیں، جو کہ فساد کا سبب بن سکتے ہیں ، مزید یہ کہ  واٹس ایپ گروپ میں بغیر نمبر کے ممبر بننا ممکن نہیں اور نمبر کے ساتھ یہ مردوں کے ساتھ اختلاط کا دروازہ کھولنا ہے جو کہ انتہائی درجہ خطرناک ہو سکتا ہے، لہٰذا ایسا مخلوط گروپ بنانے سے اجتناب کرنا ضروری  ہے۔

اس معاملے کا آسان حل  یہ ہے کہ خاندان کے مرد حضرات   الگ  واٹس ایپ گروپ بنا لیں اور خواتین  اپنے لئے الگ گروپ بنالیں۔

حوالہ جات

تفسير ابن كثير - ط ابن الجوزي (6/ 182):

يانساء النبي لستن كأحد من النساء إن اتقيتن فلا تخضعن بالقول فيطمع الذي في قلبه مرض وقلن

قولا معروفا. (هذه آداب أمر الله تعالى بها نساء النبي صلى الله عليه وسلم ‌ونساء ‌الأمة ‌تبع ‌لهن في ذلك)

البحر الرائق شرح كنز الدقائق ومنحة الخالق وتكملة الطوري(1/ 285):

فإنا نجيز الكلام مع النساء الأجانب ومحاورتهن عند الحاجة إلى ذلك ولا نجيز لهن رفع أصواتهن ولا تمطيطها ولا تليينها وتقطيعها لما في ذلك من استمالة الرجال إليهن وتحريك الشهوات منهم ومن هذا لم يجز أن تؤذن المرأة. اهـ.

حسن علی عباسی

دارالافتاء جامعۃ الرشید،کراچی

01/ذی قعدہ  1446ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

حسن علی عباسی ولد ذوالفقار علی عباسی

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب