03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
کفار کےبنائے ہوئے ایپلیکیشن کا کریک ورژن بنانے کا حکم
87358اجارہ یعنی کرایہ داری اور ملازمت کے احکام و مسائلکرایہ داری کے جدید مسائل

سوال

انٹرنیٹ پر کچھ ایپلیکیشن ایسی ہیں جو کفار کی بنائی ہوئی ہیں ، ان میں ایسے ورژن بھی ہوتے ہیں جس میں کچھ اضافی فیچرز ہوتے ہیں لیکن وہ مفت نہیں ہوتے، بلکہ پیسے وغیرہ دے کر اُنہیں استعمال کیا جاتا ہے، تو بہت سے ڈیویلپرز اُن کا توڑ نکال کر ایسے ورژن نکال لیتے ہیں، جس میں پیسوں کی ادائیگی کے بغیر اِن فیچرز کا استعمال ممکن ہو جا تا ہے، انہیں ”موڈیفائڈایپیلیکیشنز“ کہتے ہیں۔لہذا ایسی ایپلیکیشن کا استعمال کرنا کیسا ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

 اگر مذکورہ ایپلیکیشنز بنانے والی کمپنیوں کی جانب سے ان کے پیڈ اور پریمیم ورژنز (جن کا استعمال خریداری کے بعدممکن ہو) کی "موڈیفائڈ ایپلیکیشنز" بنانے کی اجازت نہ ہو، بلکہ انہیں خرید کر یا باقاعدہ اجازت لے کر استعمال کرنا ضروری ہو، تو ایسی صورت میں ان ایپس کی "موڈیفائڈ ایپلیکیشنز" بنانا اور ان کا استعمال جائز نہیں ہوگا۔البتہ اگر کسی شخص نے اصل اپلیکیشن کا "پریمیم ورژن" خرید لیا تھا اور خریداری کے وقت کمپنی نے اس پر اس ورژن کو موڈیفائی کرنے کی کوئی پابندی عائد نہیں کی تھی، تو ایسی صورت میں اگر وہ اپنے خریدے ہوئے "پریمیم ورژن" کی موڈیفائڈ ایپ بناتا ہے، یا کسی اور کو دے کر وہ موڈیفائی کروا لیتا ہے، تو اس کے استعمال کی گنجائش ہوگی۔

حوالہ جات

«الفقه الإسلامي وأدلته للزحيلي» (7/ 5077):

«‌‌(حقوق التأليف مصونة شرعا لا يجوز الاعتداء عليها)» أولا: الاسم التجاري، والعنوان التجاري، والعلامة التجارية، والتأليف والاختراع أو الابتكار هي حقوق خاصة لأصحابها، أصبح لها في العرف المعاصر قيمة مالية معتبرة لتمول الناس لها. وهذه الحقوق يعتد بها شرعا فلا يجوز الاعتداء عليها.

ثانيا : يجوز التصرف في الاسم التجاري أو العنوان التجاري أو العلامة التجارية ونقل أي منها بعوض مالي إذا انتفى الغرر والتدليس والغش باعتبار أن ذلك أصبح حقا ماليا.

ثالثا: حقوق التأليف والاختراع أو الابتكار مصونة شرعا، ولأصحابها حق التصرف فيها، ولا يجوز الاعتداء عليها.

 زاہد خان

دار الافتاء جامعۃ الرشید،کراچی

02/ذی قعدہ 1446ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

زاہد خان بن نظام الدین

مفتیان

محمد حسین خلیل خیل صاحب / سعید احمد حسن صاحب