87406 | نماز کا بیان | نماز کی شرائط کا بیان |
سوال
نماز کے شروع میں تکبیر تحریمہ فرض ہے یا واجب ؟تکبیر تحریمہ میں "الله اکبر" کے الفاظ کہنا فرض ہے یا واجب ہے ؟الله اکبر کی جگہ کوئی اور لفظ جو خالص تعظیم الہی کے الفاظ ہوں جیسے" اللهُ أَجلُّ يا الله أعظم يا اللهُ كَبِير يا الله الأكبر يا الله الكبير يا الرحمن اكبر يا اللهُ إِلهُ يَا لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ يَا سُبْحَانَ اللهُ يا الْحَمْدُ لِلَّهِ يا لَا إِلَهَ غَيْرُه يَاتَبَارَكَ اللهُ "و غیر ہ کےالفاظ تعظیمی کہے تو ان سے بھی ابتدا ہو جائے گی یا نہیں ؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
نماز میں تکبیر تحریمہ فرض ہے اس کے بغیر نماز نہیں ہوتی، اللہ اکبر کے الفاظ سے شروع کرنا واجب ہے۔ اگر اللہ اکبر کے علاوہ کسی تعظیمی لفظ سے نماز شروع کی تو نماز کی ا بتداء تو ہوجائی گی لیکن واجب رہ جائے گا جس پر سجدہ سہوہ لازم ہوگااور اگر واجب کو عمداچھوڑ دیا تو سجدہ سہوہ سے بھی نماز درست نہیں ہوگی بلکہ دوبارہ سے نماز کا اعادہ لازم ہوگا۔
حوالہ جات
«حاشية ابن عابدين = رد المحتار ط الحلبي» (1/ 479):
«فصل (وإذا أراد الشروع في الصلاة كبر) لو قادرا (للافتتاح) أي قال وجوبا الله أكبر»فإن الأصح أنه يكره الافتتاح بغير الله أكبر عند أبي حنيفة كما في التحفة والذخيرة والنهاية وغيرها وتمامه في الحلية؛ وعليه فلو افتتح بأحد الألفاظ الأخيرة لا يحصل الواجب ۔
(مافی الھندیۃ(۱/۱۲۶ :
وفی الولوالجیۃ: الأصل فی ھذا أن المتروک ثلاثۃ أنواع فرض وسنۃ، وواجب … وفی الثالث ان ترک ساھیاً یجبر بسجدتی السھو وان ترک عامداً لا کذا فی التاتارخانیۃ وطاھر کلام الجم الغفیر أنہ لا یجب السجود فی العمد وانما تجب الاعادۃ جبراً لنقصانہ، کذا فی البحرالرائق.
زاہد خان
دار الافتاء جامعۃ الرشید،کراچی
06//ذی قعدہ 1446ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | زاہد خان بن نظام الدین | مفتیان | مفتی محمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب |