03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
مختلف قسم کے ولاگز کی تشہیر کا حکم
87461جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

مختلف قسم کے ولاگز  ہوتے ہیں ،جویا لڑکی بناتی ہے یا لڑکا ۔ پھر ان کی مختلف  اقسام ہوتی ہیں ،جیسا کہ کچھ ولاگز میں لوگ اپنے گھر کا ماحول دکھاتے ہیں اور کچھ بازار میں چیزوں کو دکھاتے ہیں اور کچھ پارک اور یونیورسٹیز کے ماحول کو دکھاتے ہیں ، اس کے ساتھ ساتھ کچھ نائٹ کلب کو دکھاتے ہیں، جس میں لڑکیاں ڈانس کرتی  اور شراب پیتی نظر آتی ہیں،  کچھ ولاگز میں  شادیوں کی ویڈیوز بناتے ہیں یا پھر دوسری مزاحیہ حرکات جیسا کہ ایک دوسرے کا مذاق اڑانا،شرارت کرنا یا ایک دوسرے کو گالی دینا وغیرہ ۔ ایسی ویڈیوز کو شیئر زکرنااور ان کی مارکیٹنگ کرکے کمائی  کرنا حلال ہے یا حرام ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

جو وی لاگ غیر شرعی اشیاء (مثلاً نامحرم کی تصاویر، میوزک،کلب ڈانس، گالم گلوچ اورشراب نوشی وغیرہ) پر مشتمل ہوں تو ان ولاگز کو بنانا اور  دیکھنا بھی حرام ہے اور ان کی تشہیر کرکے اس سے کمائی کرنا  بھی ناجائز اور حرام ہے ، البتہ جو ویلاگ ان غیر شرعی مفاسد (مثلاً نامحرم کی تصاویر اور ویڈیوز، میوزک،کلب ڈانس،گالم گلوچ اورشراب نوشی وغیرہ) سے پاک ہوں تو ان کی تشہیر کرنا اور اس سے کمائی کرنا جائز ہے ۔ البتہ بے فائدہ وی لاگ بنانے، دیکھنے اور اس کی تشہیر کرنے سے اجتناب کرنا چاہئے۔

حوالہ جات

القرآن الکریم(02/05):

{وتعاونوا على البر والتقوى ولا تعاونوا على الإثم والعدوان}

منیب الرحمنٰ

دارالافتاء جامعۃ الرشید ،کراچی

14/ذی قعدہ /1446ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

منیب الرحمن ولد عبد المالک

مفتیان

مفتی محمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب